ETV Bharat / sports

Shahid Afridi Gets Big Post In PCB شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 5:13 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ Shahid Afridi appointed as chairman of selection committee

Former Pakistan captain Shahid Afridi appointed as chairman of selection committee
شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ 2019 کے آئین کے تحت کام کرنے والی تمام کمیٹیوں کو ختم کردیا ہے۔ پی سی بی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا کیا ہے۔ Shahid Afridi Appointed as Chairman of Selection Committee

  • PCB Management Committee has appointed former Pakistan captain Shahid Afridi as the interim Chair of the Men’s National Selection Committee. Other members of the panel are: Abdul Razzaq and Rao Iftikhar Anjum. Haroon Rashid will be the Convener.

    — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتادیں کہ نجم سیٹھی نے گذشتہ دنوں ہی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے بحیثیت کمیٹی چیئرمین پہلا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ تمام کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے۔ جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

ڈان کی نیوز کے مطابق مسٹر سیٹھی نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام کمیٹیوں کو ختم کردیا ہے، کیونکہ انہیں 2019 کے آئین کے تحت قائم کیا گیا تھا جسے معطل کیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے۔ محمد وسیم نے دسمبر 2020 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہیں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر رہنا تھا۔

ان کے دور میں قومی ٹیم کی کارکردگی مناسب رہی جہاں پاکستانی ٹیم نے 16 ٹیسٹ میچوں میں سے آٹھ میں فتح حاصل کی اور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز گنوانے سمیت ٹیم کو مجموعی طور پر 6 میچوں میں شکست ہوئی۔

ٹی20 میچوں کی بات کی جائے تو گرین شرٹس نے 55 میچوں میں سے 34 میں کامیابی حاصل کی جس میں 2021 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور 2022 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ اس دوران ٹیم کو 18 میچوں میں شکست بھی ہوئی، جب کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے 10 ون ڈے میں فتح بھی حاصل کی اور پانچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حکومت پاکستان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے 2019 میں بنایا گیا بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا تھا اور اس کی جگہ نجم سیٹھی کی زیر سربراہی اعلیٰ اختیارات کی حامل ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی تھی۔

نئی کمیٹی کے پاس بورڈ کے آئین میں تبدیلی اور 2014 کے سابقہ آئین کی بحالی کے لیے 120 دن کا وقت ہے جس کے بعد کمیٹی کو نئے چیئرمین کے انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ غور طلب ہےکہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.