ETV Bharat / sports

India Left-arm Pacer Arshdeep Singh ٹیم کی توجہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت پر مرکوز

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 4:42 PM IST

Focus is on adaptability ahead of T20 WC, says Arshdeep
ٹیم کی توجہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت پر مرکوز

ارشدیپ نے ورلڈ کپ کی تیاری سے متعلق کہا 'ہم پریکٹس سیشن میں تمام شعبوں کو چھونے اور میدان میں اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Focus is on adaptability ahead of T20 WC, says Arshdeep

ترواننت پورم: نوجوان بھارتی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ Young India left-arm pacer Arshdeep Singh نے کہاکہ اگلے مہینے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے ٹیم کی توجہ 'ذہنی اور جِسمانی طور پر حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت ' پر ہے۔ ارشدیپ نے بتایاکہ "حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ٹیم کا بڑا مقصد ہے۔ ہمارا ہدف میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔ جب ہم وہاں (آسٹریلیا) جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حالات کیا ہیں۔" میں اچھی کارکردگی کا منتظر ہوں۔ Focus is on adaptability ahead of T20 WC, says Arshdeep

ارشدیپ (3/32) نے دیپک چاہر (2/24) کے ساتھ مل کر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 106/8 تک محدود کرکے بھارت کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور لوکیش راہل نے نصف سنچریاں بنا کر بھارت کو 16.4 اوورز میں 107 رنز کا ہدف دیا۔

ارشدیپ نے ورلڈ کپ کی تیاری کے بارے میں کہا "ہم پریکٹس سیشن میں تمام شعبوں کو چھونے اور میدان میں اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج پاور پلے میں اچھی گیند بازی دکھانے کا ایک اچھا موقع تھا اور ہم آنے والے دنوں میں حیرت انگیز چیزیں کرنے کی امید کررہے ہیں۔"

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے ڈیتھ اوور کے منصوبوں کا حصہ ہیں، لیکن وہ کنڈیشنگ سے متعلق کام کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے محروم ہو گئے تھے۔

ارشدیپ نے این سی اے میں گزارے وقت کے بارے میں کہاکہ "گزشتہ 10 دنوں کا مقصد تازہ دم ہونا اور مضبوطی سے واپس آنا تھا جس سے مجھے میری گیند بازی میں مدد ملے گی۔ میں واقعی میں تازہ دم محسوس کر رہا ہوں اور میدان پر اچھی چیزیں کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔"

جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار کی غیر موجودگی میں نئی ​​گیند سے گیند کرتے ہوئے ارشدیپ نے اپنے پہلے اوور میں پانچ گیندوں میں تین وکٹ لیے۔ جنوبی افریقہ ارشدیپ کے جھٹکے سے سنبھل نہیں سکا اور آخر کار یہ میچ آٹھ وکٹوں سے ہار گیا۔

ارشدیپ نے کہاکہ "شروع میں وکٹ لینا ہمیشہ ایک اچھا احساس ہوتا ہے۔ منصوبہ واقعی آسان تھا۔ گیند سوئنگ ہو رہی تھی اور مجھے اسے صحیح جگہوں پر پچ کرانا تگا۔انہوں نے دوسرے سرے سے دباؤ برقرار رکھنے کا سہرا اپنے سینئر ساتھی دیپک چاہر کو دیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.