ETV Bharat / sports

Ashes 2023 کمنز اور مرفی نے آسٹریلیا کو برتری دلائی

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 7:41 AM IST

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز 2023 کا پانچواں ٹیسٹ دی اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ پانچویں ٹسیٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا 295 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی اور 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ fifth Test of the Ashes 2023

England vs Australia 5th Test 2nd Day Scorecard
کمنز اور مرفی نے آسٹریلیا کو برتری دلائی

لندن: کپتان پیٹ کمنز (36) اور ٹوڈ مرفی (34) کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رن کی اہم برتری حاصل کرلی۔ کمنز اور مرفی کی جوڑی نے مہمان باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے آسٹریلیا پہلی اننگز میں 295 رن بنانے میں کامیاب رہا۔ کمنز ایک سرے پر دفاعی کرکٹ کھیل رہے تھے، جب کہ دوسرے سرے پر ٹوڈ ڈھیلی گیندوں پر رن بنانے میں کوتاہی نہیں برت رہے تھے۔ دن کے کھیل کے آخری لمحات میں کرس بوکس نے ٹوڈ مرفی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے شراکت توڑی جب کہ اگلے ہی اوور میں کمنز جو روٹ کا شکار بن گئے۔ آسٹریلیا کی اننگز ختم ہونے پر امپائروں نے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیون اسمتھ (71) کی نصف سنچری اننگز آج کے کھیل کی خاص اننگ رہی۔ اسمتھ نے 225 منٹ تک کریز پر رہ کر انگلینڈ کے گیند بازوں کی جم کر کلاس لی۔ اس سے قبل عثمان خواجہ (47) اور ڈیوڈ وارنر (24) نے عمدہ آغاز کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس (61 رن کے عوض تین وکٹیں) سب سے کامیاب بولر رہے جب کہ جوئے روٹ، مارک ووڈ اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بتا دیں کہ انگلینڈ اپنی پہلی اننگ میں 283 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ہیری بروک نے 85 رنز کی اننگ کھیلی۔ بروک نے 91 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 85 رنز کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Won Test Series پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.