ETV Bharat / sports

Pakistan vs England warm up match انگلینڈ کا مڈل آرڈر پاکستان پر بھاری

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 8:28 PM IST

انگلینڈ کا مڈل آرڈر پاکستان پر بھاری
انگلینڈ کا مڈل آرڈر پاکستان پر بھاری

مڈل آرڈر کی مضبوط بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بارش سے متاثرہ وارم اپ میچ میں پیر کو پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ENG vs PAK Warm Up Match

برسبین: پاکستان نے انگلینڈ کو 19 اوور میں 161 رن کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے 26 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ اوپنر بلے باز فل سالٹ اور ایلکس ہیلز کے بالترتیب ایک اور نو رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس اور لیام لیونگسٹن نے تابڑ توڑ بیٹنگ کی۔ اسٹوکس نے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 36 جبکہ لیونگسٹن نے 16 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رن کی اننگز کھیلی۔

ان دونوں بلے بازوں کے بعد ہیری بروک اور سیم کرن نے دھماکہ خیز اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ہدف تک پہنچا دیا۔ بروک نے 24 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رن بنائے جبکہ سیم کرن نے 14 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ ENG defeat PAK by 6 wickets

لیونگسٹن کے آؤٹ ہونے کے وقت انگلینڈ کاا سکور 10.3 اووروں میں 104 رن تھا لیکن بروک کرن نے 26 گیندوں میں 59 رن کی دھماکہ خیز شراکت قائم کر کے14.4 اوور میں ہی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 19 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رن بنائے۔ شان مسعود نے 22 گیندوں پر سات چوکوں سمیت 39 رن بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن مڈل آرڈر اس کا فائدہ نہ اٹھا سکا۔ افتخار احمد نے 22 (18)، شاداب خان نے 14 (14) جبکہ آصف علی نے 14 (12) رن بنائے۔ آخر میں محمد وسیم جونیئر نے 16 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنا کر پاکستان کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے دو جبکہ لیونگسٹن، کرس جارڈن، کرن اور اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : South Africa Beat New Zealand جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.