ETV Bharat / sports

CWG 2022 Cricket: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو چاندی کا تمغہ، طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 6:54 AM IST

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو چاندی کا تمغہ
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو چاندی کا تمغہ

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ بھارت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔India Bag Silver Medal

آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا تھا، میچ آخری اوور تک پہنچا لیکن بھارت جیت نہ سکا۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے خواتین کرکٹ ایونٹ CWG 2022 Cricket کے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے فائنل میچ 9 رن سے جیت کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ ٹیم انڈیا کو چاندی کا تمغہ ملا Australia win historic cricket gold۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا گیا فائنل میچ آخری اوور تک گیا تاہم بھارت آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکا۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم آخری دم تک ڈٹ گئی لیکن وہ 152 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور India captain Harmanpreet Kaur نے 65 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک طرف سے روکے رکھا۔ لیکن دوسری جانب کوئی نہ ٹھہر سکا اور آخر میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بکھر گئی۔

بھارت کی تیسری وکٹ 118 کے سکور پر گری اور اس کے بعد پوری ٹیم 152 کے سکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم انڈیا نے آخری 5 اوور میں اپنے 7 وکٹ گنوا دیے۔ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے صرف 43 گیندوں میں 65 رنز بنائے، اس کے علاوہ جمائما روڈریگز نے 33 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ تمام بلے باز ناکام ثابت ہوئے۔ ٹیم انڈیا کی اوپننگ جوڑی شیفالی ورما (11) اور اسمرتی مندھانا (6) اس بار ناکام ثابت ہوئیں اور ٹیم انڈیا کو اسی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.