ETV Bharat / sports

سیمی فائنل بارش کی نذر، بھارت ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 3:31 PM IST

سیمی فائنل بارش کی نذر، بھارت پہلی بار ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
سیمی فائنل بارش کی نذر، بھارت پہلی بار ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کے روز سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جانے سے بھارت پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ میں پہلے سے بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھااور یہ طے تھا کہ اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتی ہے تو بھارتی ٹیم اپنے بہتر گروپ ریکارڈ کی وجہ سے فائنل میں پہنچ جائے گی اور آخر میں یہی ہوا۔

سیمی فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دینا پڑا اور بھارتی ٹیم خطابی مقابلے میں پہنچ گئی۔

بادلوں اور بارش کی وجہ سے صبح سے ہی انگلینڈ کے خیمہ میں مایوسی تھی جبکہ بھارتی خیمہ میں خوشی کے بادل منڈلا رہے تھے۔ اگرچہ فارم میں چل رہی ہے بھارتی ٹیم مقابلہ جیت کر فائنل میں پہنچنا پسند کرتی، لیکن ٹیم اس بات کو لے راحت میں تھی کہ بہتر گروپ ریکارڈ اس کے حق میں تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل کے لئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا تھا اور میچ منسوخ ہونے سے بھارتی ٹیم خطابی مقابلہ میں پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ کو باہر ہو نا پڑا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے سیمی فائنل میچ منسوخ کیا جاتا ہے تو گروپ مرحلہ میں بہتر ریکارڈ رکھنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

بھارت نے اپنے گروپ اے میں اپنے چاروں میچ جیتے تھے جبکہ انگلینڈ نے گروپ بی میں چار میں سے تین میچ جیتے تھے۔

بھارتی ٹیم سنہ 2018 میں ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی لیکن اس بار بارش نے انگلینڈ کو کوئی موقع نہیں دیا۔

بھارت کا فائنل میں خطابی مقابلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان نے گروپ مرحلہ میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو 17 رنز سے، بنگلہ دیش کو 18 رنز سے، نیوزی لینڈ کو تین رنز سے اور سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

صبح سے ہو رہی بارش کی وجہ سے انگلینڈ مایوسی میں ڈوبتا جا رہا تھا۔ اس کےکھلاڑیوں کی نظریں آسمان پر جمی ہوئی تھیں کہ موسم صاف ہو اور میچ کے امکان پیدا ہوسکے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کے کھلاڑیوں کے چہرے لٹکتے چلے گئے اور میچ منسوخ ہونے کا اعلان ہوتے ہی انگلش کھلاڑیوں نے مایوسی میں اپنا سر تھام لیا۔

دوسری طرف بھارتی کھلاڑیوں کے لئے یہ خوشی کا موقع تھا۔ ان کی گروپ مرحلے میں کی گئی محنت رنگ لائی۔ اپنے پہلے ہی میچ میں چمپئن آسٹریلیا کو ہرانا آسان کام نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے یہ کارنامہ کیا اور مسلسل شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ مرحلے میں سوفیصد ریکارڈ برقرار رکھا۔

بارش تھم نہیں رہی تھی اور ٹاس کے کٹ آف ٹائم سے 20 منٹ پہلے بھارتی کپتان هرمن پريت کور اور انگلینڈ کی کپتان هيتھر نائٹ نے ہاتھ ملا لیا۔

سیمی فائنل کے لئے ریزرو ڈے نہ ہونے پر آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ٹی -20 ورلڈ کپ (مینز،ویمنز) چھوٹا رفارمیٹ ہے لہذا سیمی فائنل میں ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا کیونکہ اس سے ٹورنامنٹ لمبا ہو جاتا۔ ریزرو ڈے صرف فائنل کے لئے رکھا گیا۔

کھیل کی شرائط کے بارے میں سبھی ٹیموں کو معلوم تھا اور تمام ٹیموں نے شرائط پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے دستخط کئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.