ETV Bharat / sports

وجے ہزارے ٹرافی 2021 سیزن میں سنچریوں کی جَھڑی

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:52 PM IST

وجے ہزارے ٹرافی یک روزہ ٹورنامنٹ کے 2021 سیزن میں گروپ میچز مکمل ہونے تک 53 سنچریاں بن چکی ہیں۔

vijay hazare trophy 2021 centuries
vijay hazare trophy 2021 centuries

وجے ہزارے ٹورنامنٹ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 66 سنچریوں کا ریکارڈ 19-2018 کے سیزن میں بنا تھا، یہ ریکارڈ رواں سیزن میں ٹوٹ سکتا ہے کیونکہ ابھی ایلیمیٹر، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل مقابلے باقی ہیں۔

رواں سیزن میں سات ٹیمیں کوارٹر فائنل میں اور دو ٹیمیں ایلیمینیٹر میں پہنچ چکی ہیں۔ ایلیمینٹر میں دہلی اور اُتراکھنڈ کا مقابلہ 7 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں ہوگا۔

اس سیزن میں کرناٹک کے دیودُت پڈیکل نے اب تک سب سے زیادہ تین سنچریاں بنائی ہیں جبکہ 11 کھلاڑیوں نے دو، دو سنچری اسکور کی ہے۔

وجے ہزارے ٹرافی میں ہر سیزن میں سنچریوں کی تعداد حسب ذیل ہیں۔

  • 08-2007 سیزن 37 سنچریاں
  • 09-2008 سیزن 36 سنچریاں
  • 10-2009 سیزن 53 سنچریاں
  • 11-2010 سیزن 22 سنچریاں
  • 12-2011 سیزن 37 سنچریاں
  • 13-2012 سیزن 22 سنچریاں
  • 14-2013 سیزن 21 سنچریاں
  • 15-2014 سیزن 33 سنچریاں
  • 16-2015 سیزن 32 سنچریاں
  • 17-2016 سیزن 36 سنچریاں
  • 18-2017 سیزن 56 سنچریاں
  • 19-2018 سیزن 66 سنچریاں
  • 20-2019 سیزن 62 سنچریاں
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.