ETV Bharat / sports

دھونی کی کپتانی میں گیندبازوں کو مکمل آزادی ملتی ہے: مرلی دھرن

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:37 PM IST

Under Dhoni's captaincy, bowlers get complete freedom: Murali Dharan
دھونی کی کپتانی میں گیندبازوں کو مکمل آزادی ملتی ہے: مرلی دھرن

سری لنکا کے سابق اسپنر متھیا مرلی دھرن نے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولر پر بھروسہ کرتے ہیں اور ان کی کپتانی میں بولرز کو بولنگ کرنے کی مکمل آزادی حاصل رہتی ہے۔

مرلی دھرن دھونی کی قیادت میں چنئی کے لیے آئی پی ایل کے چھ سیزن کھیل چکے ہیں۔ دھونی کی کپتانی میں کھیل کے اپنے تجربے کو انٹرویو کے دوران بیان کرتے ہوئے مرلی دھرن نے کہا کہ اگر بالر کی گیند میں کوئی چھکا بھی پڑے تو دھونی تالی بجاتے ہیں۔

سری لنکا کے سابق اسپنر متھیا مرلی دھرن مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی کے قائل ہیں۔ مرلی دھرن نے کہا کہ ان کی کپتانی کی سب سے بڑی خصوصیت بالر پر ان کا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی ایسے کپتان ہیں جو اچھی گیند پرچھکا لگنے کے بعد بھی گیند باز کے لئے تالیاں بجائیں گے اور بولر کی تعریف کریں گے۔ مرلی دھرن نے یہ باتیں بھارتی اسپینر روی چندرن اشون کے شو 'ڈی آر ایس ود ایش' میں کہی۔

دھونی کی کپتانی میں 2008 سے 2011 تک چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے لیے کھیلنے والے مرلی دھرن نے کہا کہ جب ایم ایس دھونی نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا تو وہ جوان تھے لیکن پھر بھی ان کی شاندار کپتانی تھی۔ بطور کپتان ان کے فیصلے بہترین ہوتے ہیں۔ وہ بولر کو خود اپنے فیلڈ کے مطابق بولنگ کرنے کی آزادی دیتے ہیں۔ اگر یہ منصوبہ کام نہیں کرتا ہے تو پھر وہ خود ہی فیلڈ لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھونی کبھی بھی کسی بالر سے سب کے سامنے بات نہیں کرتے۔ اسے تنہائی میں سمجھاتے ہیں ۔ ان خصوصیات کی وجہ سے وہ کامیاب کپتان ہیں۔ دھونی میدان میں پرسکون رہنے کی وجہ سے بہتر فیصلے کرتے ہیں۔

سری لنکا کے سابق اسپنر نے مزید کہا کہ دھونی کی بطور کپتان کامیابی کا راز ان کا پر سکون ہونا ہے۔ وہ میدان میں بہت کم ناراض ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ بہتر فیصلے کرنے کے اہل ہیں۔جب وہ جوان تھے اس وقت سے سینئرز کھلاڑیوں کے مشوروں کو سنتے ہیں۔ یہ بھی ان کی کپتانی کی ایک بہت بڑی خوبی ہے۔ وہ لوگوں کی سنتے ہیں اور پھر فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ ان کی کپتانی کا وہ طریقہ ہے جو انہیں دوسروں سے الگ کرتا ہے۔

دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے ٹی 20 ، ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ چمپئنز ٹرافی بھی جیتی ہے۔ ان کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز 2010 ، 2011 اور 2018 میں تین بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ وہ رواں سال 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی پی ایل سے کرکٹ کے میدان میں واپسی کریں گے۔ پچھلے سال کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد دھونی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن رواں سال 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.