ETV Bharat / sports

نسلی تبصرے کے معاملے میں سراج نے مثال قائم کی: ناتھن لیون

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 8:25 PM IST

آسٹریلیائی ٹیم کے ٹاپ آف اسپنر ناتھن لیون نے بدھ کے روز کہا کہ ناظرین کے نسلی تبصرے کے معاملے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج نے ایک مثال قائم کی جس سے مستقبل میں اور کرکٹروں کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ ان حرکتوں کے خلاف مضبوط بنیں گے۔

Nathan Lyon
ناتھن لیون

لیون نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل سب کے لیے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی نسل پرستی یا بدسلوکی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سراج اور جسپریت بمراہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ناظرین کے ذریعہ نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ ناظرین کو گراؤنڈ سے باہر کردیا تھا اور اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے بھی تیسرے دن کے کھیل کے بعد باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی تھی ، جبکہ آئی سی سی نے اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی ہے۔

لیون نے کہا ، "کھیل میں کسی بھی قسم کے نسلی تبصرے کی گنجائش نہیں ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ مذاق کر رہے ہیں لیکن اس سے لوگوں پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس سلسلے میں میچ کے حکام سے شکایت کرنے کی ضرورت ہے تو اسے کرنا چاہئے۔ اس وقت، میدان پر سیکیورٹی کے بہت سے اہلکار تعینات ہوتے ہیں ، جو نسلی تبصرے کرنے والے ناظرین کو فوری طور پر باہر نکال سکتے ہیں۔


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.