ETV Bharat / sports

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم عمر کپتان

author img

By

Published : Sep 6, 2019, 5:59 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:17 PM IST

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپن گیندباز راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کپتانی کا عہدہ سنبھالتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم عمر کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

راشد خان

افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم (چٹگام) میں کھیلا جا رہا ہے جس میں راشد خان کو افغان ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

راشد خان نے اس ٹیسٹ میں کپتانی سنبھالتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم عمر کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، یہ ریکارڈ 15 برسوں کے بعد ٹوٹا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کے وقت راشد خان کی عمر 20 برس 350 دن تھی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سابق وکٹ کیپر تاتندا تائبو کے نام تھا جنہوں نے 20 برس 358 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

راشد خان نے 8 روز کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑ اجو تائبو نے سنہ 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا، اس کے علاوہ راشد خان نے نام بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے کم عمر ترین کپتان کا بھی ریکارڈ درج ہے، وہ محض 19 برس کی عمر میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہےکہ افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ ملنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف اس کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اس نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.