ETV Bharat / sports

سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:31 PM IST

فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ کی شاندار بالنگ کی بدولت سوراشٹر بنے گجرات کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر رنجی ٹرافی کے فاینل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کرلیا ۔

سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ
سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ

کپتان اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ (56رن پر سات وکٹ) کی شاندار بالنگ کی بدولت سوراشٹر نے گجرات کو پانچویں اور آخری دن بدھ کو 92 رن سے شکست دیکر مسلسل دوسرے بڑے رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ 13سال بعد فائنل میں پہنچے بنگال سے 9مارچ سے راجکوٹ میں ہوگا۔

سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ
سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ

سوراشٹر نے رنجی ٹرافی سیمی فا ئنل میں گجرات کے سامنے 327 رن کا مشکل ہدف رکھا تھا اور گجرات نے صبح ایک وکٹ پر 7رن پر اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

اسے میچ کے آخری دن جیت کے لئے 320رن کی ضرورت ہے۔ پہلے دو سیشن میں دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن انادکٹ نے آخری سیشن میں گجرات کو سمیٹ دیا۔

اناد کٹ نے 3.2 اور کی شاندار گیندبازی میں چار وکٹ نکال کر گجرات کی امیدوں کو مٹی میں ملا دیا۔

سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ
سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ

گجرات کی ٹیم پانچ وکٹ پر 221رن سے 234رن پر سمٹ گئی۔ انادکٹ نے 22.2 اوور میں 56رن پر سات وکٹ لئے اور میچ میں دس وکٹ بھی پورے کئے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 86رن پر تین وکٹ لئے تھے۔

سوراشٹر کی دوسری اننگز میں 139رن بنانے والے ارپت واسوداکو پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا۔ واسودا نے یہ اننگز ایسے وقت کھیلی تھی جب سوراشٹر نے اپنے پانچ وکٹ محض 15رن پر گنوا دیئے تھے۔ ان کی اس اننگز میں سوراشٹر دوسری اننگز میں 274رن پر پہنچ سکا اور گجرات کے سامنے چیلنجنگ ہدف رکھ سکا۔

سوراشٹر گزشتہ آٹھ سیشنوں میں چوتھی بار فائنل میں پہنچا ہے۔ فائنل کی اس کی اپوزیشن ٹیم بنگال 13سال کے طویل وقفہ کے بعد فائنل میں پہنچی ہے، حالانکہ یہ بنگال کا اوورآل 14واں فائنل ہے۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز انادکٹ نے اس سیشن میں اپنے وکٹوں کی تعداد 65 پہنچا دی ہے اور کسی تیز گیندباز کے ایک رنجی سیشن میں یہ سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ انہوں نے دوڈا گنیش کے 1998-99کے 62وکٹ میں ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا۔

سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ
سوراشٹر فائنل میں، بنگال سے ہوگا مقابلہ

انادکٹ نے لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی نے ایک سیشن میں 64 وکٹ لینے کو پیچھے چھوڑا اور آل ٹام فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔ ایک رنجی سیشن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ آشوتوش امن کے نام ہے جو گزشتہ سیشن میں بہار کے لئے پلیٹ گروپ میں کھیلے تھے اور انہوں نے 68وکٹ لیکر بیدی کا ریکارڈ توڑا تھا۔انادکٹ کے 65وکٹ ایلیٹ گروپ میں کسی گیند باز کے سب سے زیادہ وکٹ ہیں اور اب ان کے پاس فائنل میں آشوتوش امن کے پیچھے چھوڑنے کا موقع رہے گا۔

گجرات کو صبح پہلے سیشن میں مسلسل جھٹکے لگے اور اس کا اسکور پانچ وکٹ پر 63رن ہوگیا۔ انادکٹ نے سمت سہگل (5) اور دھرو راول (5) کو آوٹ کیا جبکہ پریرک مانکڈ نے بھارگھو میرئی (14) اور چراغ جانی نے رجول بھٹ (1) کو پویلین بھیجا۔

پانچ وکٹ گر جانے کے بعد کپتان پارتھیو پٹیل اور چراغ گاندھی نے محاذ سنبھالا اور سوراشٹر پر جوابی حملہ کیا۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لئے158رن کی شراکت کی لیکن انادکٹ نے پٹیل کو آو ٹ کرکے جیسے ہی اس شراکت کو توڑا گجرات کے خودسپردگی میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

پارتھیو 148گیندوں میں 13چوکوں کی مدد سے 93 رن بناکر ٹیم کے 221کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ انادکٹ نے اگلی گیند پر اکشر پٹیل کوبھی شکار بنایا۔ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے رش کلاریا (1) کو آوٹ کیا۔

جڈیجہ نے گاندھی کو بولڈ کرکے انہیں بھی سنچری سے محروم کردیا۔ گاندھی نے 139گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے 96رن بنائے۔

انادکٹ نے ارجن ناگسوالا کو آوٹ کرکے گجرات کی اننگز 234رن پر سمیٹ دی۔ انادکٹ کے سات وکٹ کے علاوہ جڈیجہ، جانی اور مانکڈ نے ایک ایک وکٹ لیا۔

مختصر اسکور:

سوراشٹر 304اور 274۔

گجرات 252اور 234۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.