ETV Bharat / sports

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتنے کا شاندار موقع: شعیب ملک

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 9:08 AM IST

پاکستان کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو لگتا ہے کہ اگر ان کی ٹیم حکمت عملی کے مطابق چلتی ہے تو ان کے پاس اس سال کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

Shoaib Malik
شعیب ملک

سنہ 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے شعیب ملک نے کہا کہ ان کی ٹیم کا بالنگ اٹیک بہت ہی زبردست ہے اور اسی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔ تاہم ، فی الحال کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ، ''میرے خیال میں ہمارے پاس جیتنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے آپ کے پاس اچھی اور جارحانہ گیندبازی ہونی چاہئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہ ہے۔ نیز ہمارے پاس بلےبازی کا اچھا آرڈر ہے، جو جارحانہ گیندبازی میں مدد فراہم کرے گا''۔ انہوں نے مزید کہا، 'صرف یہی نہیں ، ہماری فیلڈنگ بھی بہت مضبوط ہوئی ہے۔ یہ بات میدان میں بہت معنی رکھتی ہے۔'

شعیب کو دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ پر پاکستان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا لیکن یہ تمام میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ، ظاہر ہے کہ ہم بھرا ہوا اسٹیڈیم اور اس قسم کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں جس میں ناظرین ہوں لیکن اس وقت پوری دنیا میں صورتحال بہتر نہیں ہے اور ہمیں وہی کرنا چاہیے جو صحت اور حفاظت کے معاملے میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا ، امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب میدان میں موجود ناظرین لوٹ آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.