ETV Bharat / sports

عرفان پٹھان کی ریٹائرڈ الیون اور موجودہ ٹیم کے درمیان چیریٹی میچ کی تجویز

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 7:11 PM IST

عرفان پٹھان کی ریٹائرڈ الیون اور موجودہ ٹیم کے درمیان چیریٹی میچ کی تجویز
عرفان پٹھان کی ریٹائرڈ الیون اور موجودہ ٹیم کے درمیان چیریٹی میچ کی تجویز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی الیون اور موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے درمیان چیریٹی میچ کھیلنا مجھ جیسے کھلاڑیوں کو الوداعی دینے کا ایک بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔

جب سے سابق بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے انسٹاگرام پوسٹ کے توسط سے اپنے بین الاقوامی کیریئر پر قدغن لگانے کا اعلان کیا ہے ، شائقین چمپئن وکٹ کیپر بلے باز کے لیے الوداعی میچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دھونی کی الوداعی نے ایک بار پھر سابق ​​کرکٹ عظیم کھلاڑیوں کو ان خدمات کے لیے موزوں الوداعی نہ ملنے پر بحث کو دوبارہ شروع کردیا ہے جو انہوں نے اپنے تابناک کیریئر کے دوران بھارتی کرکٹ میں پیش کی ہیں۔

ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر، سورو گنگولی، انل کمبلے، اور فاسٹ بولر اشیش نہرا کو چھوڑ کر ان سابق بھارتی کرکٹرز میں سے کسی کو بھی الوداعی میچ نہیں ملا جنہوں نے گزشتہ دہائی یا اس سے زیادہ عرصے میں اپنے اپنے کیریئر کو ختم کیا۔

بھارت کے لیے سال 2012 میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد رواں سال کے شروع میں اپنے کیریئر کو ختم کرنے کا اعلان کرنے والے عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی الیون کو موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف چیریٹی میچ کھیلنا مجھ جیسے کھلاڑیوں کو الوداعی دینے کا ایک بہترین طریقہ ہوسکتا ہے جنہیں کھیل سے مناسب وداعی نہیں ملی۔

عرفان پٹھان نے ٹویٹر پر لکھا کہ بہت سے لوگ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے لیے الوداعی میچ کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہیں کھیل سے مناسب وداعی نہیں ملی۔ ایسے میں موجودہ بھارتی ٹیم بمقابلہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے چیریٹی ووداعی میچ کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

عرفان نے ریٹائرڈ بھارتی کرکٹر الیون کے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا ، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کو اوپنر منتخب کیا ہے ، اس کے بعد بالترتیب نمبر 3 اور 4 میں ‘دی وال’ راہل دراوڑ اور ‘ویری ویری اسپیشل ’ لکشمن شامل ہیں۔

گذشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یوراج سنگھ نمبر 5 پر آئے ہیں، اس کے بعد سریش رینا اور ایم ایس دھونی کی حال ہی میں ریٹائر ہونے والی جوڑی ہے۔

عرفان پٹھان سیم بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر نمبر 8 پر ہیں اور اس کے بعد اجیت اگرکر اور ظہیر خان کی تیز بولنگ کی جوڑی بھی ہو سکتی ہے۔آخری بار سال 2013 میں بھارت کے لیے کھیلنے اور رواں سال کے شروع میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پرگیان اوجھا عرفان کے ریٹائرڈ پلیئر الیون کے واحد ماہر اسپنر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.