ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 7:14 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:45 AM IST

بیت مونی (60) رن کی نصف سنچری اننگز کے بعد میگن شٹ اور جارجیا واریهم کی خطرناک گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آ ئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ 2020 کے سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

سلامی بلے باز بیت مونی (60) رن کی نصف سنچری اننگز اور میگن شٹ (28 رن پر تین وکٹ) اور جارجیا واریهم (17 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے دم پر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی خواتین ٹی -20 عالمی کپ کے گروپ اے میچ میں پیر کو چار رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

آسٹریلیا نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مونی کے 50 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 155 رن کا اسکور کھڑا کیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 151 رن ہی بنا سکی۔ واریهم کو ان کی شاندار بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

آسٹریلیا کی اننگز میں ایلسا پیری نے 21، کپتان میننگ لینگ نے 21 اور ایشلے گارڈنر نے 20 رن بنائے جبکہ رچیل ہینز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اینا پٹرسن نے 31 رن دے کر دو وکٹ لئے۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

نیوزی لینڈ کی جانب سے کیٹی مارٹن نے سب سے زیادہ ناقابل شکست 37 رنز اور میڈی گرین نے 28 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شٹ اور واریهم کے تین تین وکٹ کے علاوہ جیس جوناسن نے 28 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

گروپ اے میں آسٹریلیا چار میچوںمیں چھ پوائنٹ کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی جبکہ بھارتی خواتین ٹیم غیرمفتوح ریکارڈ کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرچکی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.