ETV Bharat / sports

نسلی تبصرے پر آئی سی سی سخت، کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 8:52 PM IST

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔

icc
بین الاقوامی کرکٹ کونسل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن شائقین کے ایک طبقے نے جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے کئے۔

بھارتی ٹیم نے تیسرے دن کے کھیل کے بعد اس معاملے میں باضاطہ شکایت درج کرائی، اتوار کو چوتھے دن یہ واقعہ پھر سے نہ ہو اس پر سراج نے امپائروں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جس کے بعد کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا گیا۔

جس کے بعد سیکورٹی کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے چھ شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا ہے اور دن کے کھیل کے بعد ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی کہا کہ ایسے واقعات سے سختی سے نمٹا جانا چاہیئے تاکہ انہیں روکا جاسکے۔

ملک واپس آئے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی ٹوئٹر پر اس معاملے میں اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

آئی سی سی نے بیان جاری کرکے کہا کہ ’’ہم سڈنی کرکٹ میدان میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین چل رہے تیسرے ٹسٹ کے دوران نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کی جانچ میں کرکٹ آسٹریلیا کو سبھی ضروری حمایت دینے کی پیش کش کرتے ہیں‘‘۔

آئی سی سی کے چیف ایکزیکیٹیو افسر منو ساہنی نے کہا کہ آئی سی سی کسی بھی طرح کی تفریق کے تئیں زیرو ٹولیرینس کی پالیس اختیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل میں تفریق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور حیرانی کی بات ہے کہ شائقین کا ایک چھوٹا طبقہ اس طرح کی ذہینیت رکھتا ہے جو واقعی شرم کی بات ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.