ETV Bharat / sports

ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی

author img

By

Published : Oct 2, 2019, 8:35 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:28 PM IST

محدود اوور کی کرکٹ کے بادشاہ روہت شرما ٹیسٹ اوپننگ میں پہلی بار اترے اور ناٹ آوٹ سنچری لگائی۔

ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی

روہت کے ناٹ آوٹ 115 اور ان کی مینک اگروال(ناٹ آوٹ 84) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 202 رن کی غیرمفتؤح شراکت کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف بارش سے متاثر پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو بغیر کوئی وکٹ گنوائے 202 رن بنا لئے۔

ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی
ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 59.1اوور کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

بارش کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت سے کافی پہلے ختم کرنا پڑا لیکن اس دوران روہت نے شاندار سنچری اننگز کھیل کر دکھا دیا کہ وہ لمبے فارمیٹ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے کا ہنر رکھتے ہیں۔

ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی
ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی

اسٹمپس تک روہت نے 174گیندوں پر ناٹ اوٹ 115رن میں 12 چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ مینک نے 183گیندوں پر ناٹ آوٹ 84رن میں گیارہ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

میچ کا پہلا دن پوری طرح روہت کے نام رہا جنہوں نے اوپننگ میں پہلی بار اترکر پہلی اور ٹیسٹ میچوں کی چوتھی سنچری لگاکر ان ٹیسٹ صلاحیت پر سوال اٹھانے والے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔

ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی
ہٹ مین روہت نے ٹیسٹ اوپننگ میں سنچری لگائی

روہت یہاں اوپننگ میں اترنے سے پہلے وجے نگر میں جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں بطور اوپنر صرف دو گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے تھے لیکن کپتان وراٹ کوہلی نے میچ سے قبل کی شام روہت پر پورا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ روہت پہلے ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے۔

روہت نے کپتان وراٹ اور ٹیم انتظامیہ کا اعتماد قائم رکھا اور اپنی سنچری اننگز کے دوران کئی ریکارڈ بنائے۔ ٹیم انتظامیہ نے اس سیریز میں لوکیش راہل کی جگہ چھوٹے فارمیٹ کے طوفانی بلے باز روہت کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔

32سالہ روہت اس سنچری کے ساتھ اب بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی۔20) میں بطور اوپنر سنچری بنانے والے کرکٹ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روہت اس دہائی میں ٹیسٹ سنچری پوری کرنے سے پہلے اننگز میں چار چھکے لگانے والے پہلے ہندستانی اوپنر بھی بن گئے ہیں۔

روہت سابق کپتان اور مسٹر بھروسہ مند راہل دراوڑ کے بعد ایسے دوسرے ہندستانی بن گئے ہیں جنہوں نے گھریلو میدان پر ٹیسٹ کی مسلسل چھ اننگز میں پچاس یا اس سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے۔

روہت مسلسل چھ اننگز میں 82، ناٹ آوٹ 51، ناٹ آوٹ 102، 65، ناٹ آوٹ 50او ر ناٹ آوٹ 115بنا چکے ہیں۔

دراوڑ نے 1997-1998کے دوران ٹیسٹ میں ہندستان میں مسلسل چھ بار پچاس سے زیادہ رن کی اننگز کھیلی تھیں۔ روہت نے 2016سے 2019کے دوران یہ کامیابی حاصل کی۔

ہندستان نے ٹاس جیتنے کے بعد لنچ تک 91رن اور چائے کے وقفہ تک 202رن بنائے تھے۔ خراب روشنی کی وجہ سے چائے کا وقفہ 59.1اوور کے بعد لے لیا گیا کیونکہ اس وقت کھیل روکنا پڑا تھا۔ اس کے بعد بارش ہوئی اور کھیل ہونے کا امکان ختم ہوگیا۔

امپائروں نے پھر دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے صبح ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت شروع میں دباو میں تھے اور سنبھل کر کھیلے۔

روہت نے میچ کے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کیگیسو ربادا کو بیک ورڈ پوائنٹ پر چوکا لگاکر اپنا کھاتہ کھولا۔

پہلے 15 اوور میں مینک نے 20اور روہت نے 17رن بنائے۔

جمنے کے بعد روہت نے رفتار پکڑی اور کھل کر اپنے شاٹ کھیلے۔

روہت نے اپنے پچاس رن84گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔
لنچ کے وقت روہت 52اور مینک 39رن بنا چکے تھے مینک نے لنچ کے بعد اپنی نصف سنچری 114 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں سے پوری کی۔

روہت مضبوطی سے اپنی سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنے 100 رن 154 گیندوں میں دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔

وہ ٹیسٹ اوپنر کے طورپر پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے چوتھے ہندستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے شکھ دھون نے آسٹریلیا کے خلاف 187، لوکیش راہل نے آسٹریلیا کے خلاف 110اور پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 134رن بنائے تھے۔

دوسری طرف تعریف کرنی ہوگی 28سال کے مینک کی جو اپنا بہترین اسکور بنا چکے ہیں۔

ان کا پچھلا سب سے اچھا اسکور 77 رن تھا۔ مینک اب اپنی پہلی سنچری کی طرف بڑھ چکے ہیں اور وہ اس سے صرف 16رن دور ہیں۔

جنوبی افریقہ کے تیزاور اسپن گیندباز ہندستانی اوپنروں پر کوئی اثر نہیں چھوڑ سکے اور وکٹ کے لئے ترستے رہے۔ انہیں بارش کے آنے سے ہی راحت ملی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.