ETV Bharat / sports

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 10:48 AM IST

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

دھونی کو عالمی کرکٹ کا بہترین فنشیر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی مواقع پر بھارت کے لئے بہت سی اہم اننگز کھیلی ہیں۔ ان ہی یادگار اننگز کی آج ہم یادیں تازہ کرتے ہیں۔

مہیندر سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ کا وہ نام جس نے ٹیم کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ دھونی نے 15 سال سے زائد عرصے تک بھارت کے لئے کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ آئی سی سی رینکنگ میں کئی برسوں تک ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز رہے ہیں۔

دھونی کو عالمی کرکٹ کا بہترین فنشیر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی مواقع پر بھارت کے لئے بہت سی اہم اننگز کھیلی ہیں۔ ان ہی یادگار اننگز کے بارے میں آج آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف سنہ 2005 میں 148 رن

اپنی پہلی چار ون ڈے اننگز میں ناکام ہونے کے بعد دھونی نے وشاکھاپٹنم میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں انہوں نے صرف 123 گیندوں میں 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔ دھونی کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بھارت نے 50 اوور میں 9 وکٹوں پر 356 رنز بنائے اور آسانی سے 58 رنز سے میچ جیت لیا۔

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

سری لنکا کے خلاف سنہ 2005 میں 183 رن

سنہ 2005 میں ہی جے پور کے سوائی مانسنگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دھونی نے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور بنایا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے کمار سنگاکارا کی سنچری کی بدولت 298 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے دھونی کے 145 گیندوں میں 183 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔ دھونی نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

افریقہ کے خلاف سنہ 2007 میں 139 رن

سنہ 2007 میں 'ایشیاء الیون' کے لئے کھیلتے ہوئے دھونی نے 97 گیندوں پر 139 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز کے دوران دھونی نے 15 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ دھونی کی اننگز کی بدولت افریقہ الیون نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

سری لنکا کے خلاف سنہ 2011 میں 91 رن

ورلڈ کپ 2011 کے ایک میچ میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے تھے۔ سری لنکا نے بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 275 رنز بنائے تھے۔ سچن اور سہواگ کی وکٹیں جلدی گر جانے کے بعد ٹیم انڈیا پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ گوتم گمبھیر کی 97 رنز کی اننگز نے بھارت کو ٹریک پر لا دیا تھا، لیکن دھونی نے اپنی آتشی بیٹنگ سے میچ فینیش کیا۔ دھونی کی 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت بھارت نے یہ میچ جیت لیا۔

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

وانکھیڈے میں جس انداز سے دھونی نے چھکا لگا کر بھارت کو ورلڈ چیمپیئن بنایا، کرکٹ شائقین شاید ہی اسے بھول سکے۔

آسٹریلیا کے خلاف سنہ 2013 میں 224 رن

سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز
سالگرہ مبارک: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

سنہ 2013-2012 کے سیزن میں 'بورڈل گاوسکر سیریز' کے پہلے میچ میں دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف 265 گیندوں میں 24 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اور واحد ڈبل سنچری بنائی۔ اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.