ETV Bharat / sports

'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '

author img

By

Published : May 12, 2020, 7:53 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو ہمیشہ سے ہی بھارتی کرکٹ سرکٹ کی بہترین شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے تاہم ایسی متعدد مثالیں ہیں جب 'کیپٹن کول' اپنا تحمل کھو بیٹھے

'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '
'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '

اس متعلق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھی عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے اس تعلق سے اپنی یادوں کوتازہ کیا ہے ۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو دنیا کے سب سے زیادہ پرسکون کرکٹروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '
'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '

مہندر سنگھ دھونی کو ان کی پرسکون مزاجی کی وجہ سے ہی 'کیپٹن کول' کا نام دیا گیا تھا۔ دھونی کو میدان پر غصہ کرتے ہوئے بہت کم دیکھا گیا ہے، وہ مشکل سے مشکل حالات میں اپنا تحمل نہ کھونے کے لئے جانے جاتے ہیں۔

'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '
'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے دھونی کے غصے سے متعلق ایک قصہ بتایاجس میں امپائر کے آؤٹ دینے کے بعد دھونی کو اتنا تیز غصہ آیا تھا کہ وہ اپنا بیٹ پھینک کر ڈریسنگ روم کی جانب تیزی سے چلے گئے تھے۔

اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ کنکٹڈ چیٹ شو کے دوران عرفان پٹھان نے دھونی کے غصے کے بارے میں کہا کہ یہ 2006-07 کی بات ہے، وارم اپ کے دوران ایک میچ تھا، جس میں تمام دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنی تھی اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو دائیں ہاتھ سے۔جب وارم اپ ختم ہو جاتا تھا، تو ہم پریکٹس میں لگ جاتے تھے۔

وارم اپ میچ کے دوران دو ٹیمیں تھیں۔ ایک بار مہندر سنگھ دھونی کو آؤٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انہیں لگا تھا کہ وہ آؤٹ نہیں ہیں۔ عرفان نے آگے بتایا کہ دھونی نے غصے میں اپنا بیٹ پھینک دیا اور ڈریسنگ روم کی جانب تیزی سے چلے گئے ۔ اس کے بعد وہ پریکٹس کے لئے بھی تاخیر سے آئے تھے۔

'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '
'مہندر سنگھ دھونی کو بھی غصہ آتا ہے '

ٹیم انڈیا کے ان کے دیگر ساتھی اور موجودہممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے دھونی کے بارے میں اسٹار اسپورٹس کے چیٹ شو کرکٹ کنکٹڈ پر کہا کہ لوگ كہتے ہیں کہ انہوں نے دھونی کو کبھی غصہ ہوتے نہیں دیکھا لیکن میں نے کئی بار دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی انسان ہیں اور وہ بھی ردعمل دیتے ہیں۔ ایسا کرنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔ چنئی سپر کنگز میں بھی، اگر فیلڈنگ خراب ہوتی اور کوئی کیچ چھوڑتا تووہ ناراض ہوتے تھے ۔ ہاں وہ پرسکون رہتے ہیں یقینی طور پر باقی کپتانوں کے مقابلے میں وہ کافی پرسکون رہتے ہیں۔ یقینی طور پر میرے مقابلے میں وہ کافی پرسکون ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بھی گمبھیر کی تائید کی ہے اور کہا کہ ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو تفریح ​​کریں اور دھونی ایسے ہی کھلاڑی ہیں۔ وہ باؤنڈری مارک کا سامنا نہیں کرتے ہیں اور اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو یہ کافی کم ہوا ہے۔ لیکن جیسا گمبھیر نے کہا کہ ہم سب انسان ہیں۔

حال ہی میں ، کلدیپ یادو ، موہت شرما ، دیپک چاہر اور محمد سمیع سمیت متعدد ہندوستانی کرکٹرز نے بھی واقعات سنائے ہیں جب دھونی نے کرکٹ کے شائقین کو اپنا دوسرا رخ دکھایا۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر مہندر سنگھ دھونی دنیا کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں شمار ہیں۔ دھونی نے ہندستان کے لئے 90 ٹیسٹ میچ، 350 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 98 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ہندستان نے 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 ورلڈ کپ اور 2013 چمپئنز ٹرافی جیتی ہے۔ وہ واحد ایسے کپتان ہیں، جن کی کپتانی میں تینوں آئی سی سی ٹرافی جیتی گئی ہیں۔

دھونی نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال جولائی میں کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد سے انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ اس دوران دھونی کے ریٹائرمنٹ کے متعلق بھی بحث جاری ہے۔ اگرچہ دھونی نے خود ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.