ETV Bharat / sports

آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:41 PM IST

ملان (ناٹ آؤٹ 129) کی شاندار سنچری اور هینرچ كلاسین (51) کی نصف سنچری اور تیز گیند باز لنگی اینگدی کی عمدہ بالنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو1۔2 سے جیت لی۔

آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت
آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت

اوپنر جانیمان ملان (ناٹ آؤٹ 129) کی شاندار سنچری اور هینرچ كلاسین (51) کی نصف سنچری اور تیز گیند باز لنگی اینگدی (58 رن پر چھ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بدھ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت
آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان آرون فنچ کے 87 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69 رنز اور ڈی آرچی شارٹ کے 83 گیندوں میں پانچ چوکوں کے سہارے 69 رنز کی بدولت 50 اوور میں 271 رن بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ملان کے 139 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 129 رنز اور كلاسین کے 52 گیندوں میں 51 رن کی اننگز میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 48.3 اوورز میں چار وکٹ پر 274 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت
آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی جیت

اینگدي اور ملان کو مشترکہ پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔آسٹریلیا کی اننگز میں مچل مارش نے 36، ڈیوڈ وارنر نے 35 اور ایلیکس کیری نے 21 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینگدي کے چھ وکٹوں کے علاوہ اینرچ نورتجے نے 59 رن دے کر دو وکٹ لیا جبکہ ادلے فهلكوايو اور تبریز شمسی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 48 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ اسٹارک نے 53 رن دے کر ایک اور پیٹ کمنز نے 59 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.