ETV Bharat / sports

کرس گیل قومی ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:13 PM IST

ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل تقریباً دو برسوں بعد قومی ٹی 20 ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

chris gayle
chris gayle

یونیورسل باس کرس گیل رواں برس مارچ میں سری لنکا کے دورے کے لیے ویسٹ انڈیز ٹی 20 ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

سری لنکا دورے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کے اخیر تک ہوسکتا ہے۔

جارحانہ بلے باز کرس گیل فی الحال پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کھیل رہے ہیں اور انہوں نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا حصہ بنیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل
ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل

ٹیم کے ممبرز کے ناموں کو حتمی شکل دینے سے قبل کرس گیل کو دوسرے کھلاڑیوں کی طرح فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ اگر گیل سری لنکا کے خلاف ٹیم کا حصہ بنتے ہیں تو وہ اگست 2019 کے بعد سے کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل کرس گیل نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلا تھا۔

گیل نے 2019 کے آخر میں کرکٹ سے کچھ وقفہ کے لیے بریک لیا تھا لیکن گزشتہ برس جنوری میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب بھی ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.