ETV Bharat / sports

امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 11:29 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:10 AM IST

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۔19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی بھارتی ٹیم کی جم کر تعریف کی۔

امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی
امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی

امیتابھ بچن نے ٹئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۔19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی بھارتی ٹیم اور دونوجوان کرکٹر یشسوی جیسوال اور دیوانشاسکسینہ کی تعریف کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ دونوجوان کرکٹر یشسوی جیسوال اور دیوانشاسکسینہ نے غیرمفتوح شراکت داری کرکے نہ صرف بھارتی ٹیم کو جیت دلائی بلکہ انہوں نے اپنی صلاحیت کالوہامنوایا۔

امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی
امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی

امیتابھ بچن نے کہاکہ سیمی فائنل میں پاکستان کاقصہ تمام کرنے کے بعد اب فائنل کی باری ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ فائنل میں حریف کو شکست دے کر ٹرافی اپنے گھر لائیں۔

اوپنر یشسوی جیسوال (ناٹ آؤٹ105) کی بہترین سنچری اور ان کی دیویانش سکسینہ (ناٹ آؤٹ59 ) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 176 رن کی زبردست ساجھے داری کی بدولت چیمپئن انڈیا نے اپنے دیرینہ حریف پاکستان کو منگل کےروز ایک طرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے دھول چٹاتے ہوئے آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلہ میں داخلہ حاصل کرلیا۔

امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی
امیتابھ بچن نے بھارتی انڈر۔19 ٹیم کی تقریف کی

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوشانت مشرا (28 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں نے دمدار مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کو 43۔1 اوور می 172 رن پر سمیٹنے کے بعد 2۔35 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 176 رن بناکر نہ صرف شاندار جیت حاصل کی بلکہ ملک کو جشن منانے کا موقع بھی دے دیا۔ یشسوی نے بھارت کے لئے فاتح چھکا مارا اور اپنی سنچری بھی پوری کی۔


بھارتی ٹیم مسلسل تیسری بار اور کل ساتویں بار فائنل میں پہنچی ہے. بھارت نے اس سے قبل 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں فائنل میں پہنچ کر خطاب جیتا تھا جبکہ وہ 2006 اور سال2016 میں فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہی تھی۔

Intro:Body:

Rowdy Sheeter Dad Makes His Child To Drunk Alcohol


Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.