ETV Bharat / sports

Cricket Australia آسٹریلیا نے دورہ ہند کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 12:48 PM IST

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا نے دورہ ہند کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا
آسٹریلیا نے دورہ ہند کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا

سڈنی: ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی واپسی سے آسٹریلیا کو تقویت ملی ہے۔ کمنز اور اسٹیو اسمتھ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کلائی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے تھے جبکہ مچل اسٹارک کمر اور کندھے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور بعد ازاں بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

آسٹریلیا کے لیے یہ بڑی راحت کی بات ہے کہ میکسویل کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ ہندوستان کے دورے کا حصہ ہوں گے۔ کیمرون گرین پہلے گیم میں انجری کا شکار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں سے باہر ہو گئے۔ وہ آٹھ روزہ کنکشن پروٹوکول کے بعد آخری ون ڈے کے لیے واپس آئے اور وہ بھارت کے خلاف بھی کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Siraj آئی سی اے نے پریماداس اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو انعام دیا

آسٹریلیا کی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک مارکس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.