ETV Bharat / sports

سابق کرکٹر ایس سری سنت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 23, 2023, 9:37 PM IST

شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ دو ملزمان نے کرناٹک کے کولور میں اسپورٹس اکیڈمی بنانے کے لیے 18.70 لاکھ روپے لیے ہیں، جس میں سری سنت ایک پارٹنر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کیرالہ پولیس نے سابق کرکٹر سری سنت کو کیس میں تیسرے ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ S Sreesanth Cheating case

Cheating case registered against S Sreesanth in Kerala
سابق کرکٹر ایس سری سنت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

نئی دہلی: سابق بھارتی تیزگیندباز سری سنت کے خلاف کیرالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری سنت اور ان کے دو قریبیوں کے خلاف پولیس میں دھوکہ دہی کی شکایت کے بعد کیرالہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔ ایس سری سنت بھارت کی 2007 اور 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے کے بعد اب ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔

شکایت کنندہ کا نام سریش گوپالن ہے۔ اس نے سری سنت پر الزام لگایا ہے کہ راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے 25 اپریل 2019 سے مختلف تاریخوں پر اس سے 18.70 لاکھ روپے کا یہ دعویٰ کر کے دھوکہ دیا کہ انہوں نے سری سنت کے ساتھ مل کر اسپورٹس اکیڈمی بنائی ہے۔ یہ اکیڈمی کرناٹک کے کولور میں بنائی جانی تھی۔

سریش نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اسے اکیڈمی میں پارٹنر بننے کا آفر ملا تھا۔ اس وجہ سے اس نے پیسہ لگایا۔ اس معاملے میں ایس سری سنت اور دو دیگر کے خلاف آئی پی سی سیکشن 420 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے۔

سابق کرکٹر سری سنت کو کیس میں تیسرے ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم اس سے قبل بھی ایسے معاملات سامنے آ چکے ہیں جب کرکٹرز کے نام بتا کر عام لوگوں سے پیسے بٹورے جاتے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.