ETV Bharat / sports

Dream XI Logo On Indian Team Jersey بھارتی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا ڈریم الیون

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 6:17 PM IST

بھارتی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا ڈریم الیون
بھارتی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا ڈریم الیون

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے ڈریم 11 کا لوگو بھارتی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فنٹاسی اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم ڈریم 11 کو تین سال کے لیے اپنا اہم اسپانسر بنایا ہے۔ بورڈ نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے ڈریم 11 بھارتی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا کہ بی سی سی آئی کے باضابطہ اسپانسر ہونے سے لے کر اہم اسپانسر ہونے تک، بی سی سی آئی-ڈریم 11 کی شراکت مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔ یہ بھارتی کرکٹ کے اعتماد، قدر، صلاحیت اور ترقی کا زندہ ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سال کے آخر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اس لئے شائقین کے تجربے کو بڑھانا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس شراکت داری سے ہمیں مداحوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈریم اسپورٹس کے شریک بانی اور سی ای او ہرش جین نے کہا کہ بی سی سی آئی اور بھارتی ٹیم کے دیرینہ پارٹنر کے طور پر ڈریم 11 ہماری شراکت کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے پرجوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hashim of Pilibhit Won One Crore: پیلی بھیت کے نوجوان نے ڈریم 11 کھیل کر ایک کروڑ روپے جیتے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ارب بھارتی کرکٹ شائقین کے ساتھ کرکٹ کے لیے اپنی محبت بانٹتے ہیں۔ قومی ٹیم کا مرکزی اسپانسر ہونا ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ہم بھارتی کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی حمایت جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.