ETV Bharat / sports

آسٹریلیا پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ، پہلے دن آسٹریلیا کا اسکور تین وکٹ پر187 رنز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 4:52 PM IST

AUS vs PAK Second Test آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش سے متاثرہ پہلے دن کے اختتام پر تین وکٹ پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔ مارنس لیبوشین 44 رنز اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریریز پر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔

Australia vs Pakistan second Test Day 1 report
آسٹریلیا پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ، پہلے دن آسٹریلیا کا اسکور تین وکٹ پر187 رنز

میلبورن: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر تین وکٹ گنوا کر 187 رنز بنا لیے ہیں۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 66 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا۔ اس سے پہلے پاکستان نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوا کیونکہ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی آسٹریلوی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

پاکستان کو پہلا وکٹ آف اسپنر آغا سلمان نے وارنر (38)کی شکل میں آؤٹ کیا، اس کے بعد عثمان خواجہ نے مارنس لیبوشین کے ساتھ مل کر مزید 18 رنز جوڑے لیکن حسن علی نے 34 ویں اوورز میں عثمان (42) کو ٹیم کے مجموعی اسکور 108 رنز پر آوٹ کرکے آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد اسٹیون اسمتھ نے 26 رنز بنائے لیکن وہ دائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر عامر جمال کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس وقت لیبوشین 44 رنز اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔

پاکستان کی باؤلنگ یونٹ نے اجتماعی کوشش کا مظاہرہ کیا کیونکہ تین باؤلرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تاہم، وہ اپوزیشن کے لیے زیادہ پریشانی پیدا کرنے میں ناکام رہے اور آسٹریلیا نے آسانی کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت بنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.