ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، پاکستان کے 68 رنوں پر سات وکٹ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 5, 2024, 4:34 PM IST

Australia In Strong Position In Sydney Test آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے جمعہ کو جوش ہیزل ووڈ کی جارح بالنگ کی بدولت پاکستان کی دوسری اننگز میں 68 رنز پر سات وکٹ لیتے ہوئے میچ پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔

آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط،پاکستان کے 68 رنوں پر سات وکٹ
آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط،پاکستان کے 68 رنوں پر سات وکٹ

سڈنی:سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کل کے دو وکٹوں پر 116 رنز سے آگے کھیلنے اتری آسٹریلیائی ٹیم پہلی اننگز میں بنا کر پہلی اننگز میں 299 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 313 رنز کی بنیاد پر 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبوشین نے 60 اور مچل مارش نے 54 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے آخری چار بلے بازوں میں مچل اسٹارک نے ایک رن اور لیتھن لیون نے پانچ رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے چھ وکٹ حاصل کئے۔ آغا سلمان نے دو وکٹ لئے۔ ساجد خان اور میر حمزہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں پاکستان کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس نے اوپنر عبداللہ شفیق کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود بھی دوسرے اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چار بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 26 اوورز میں سات وکٹوں پر 68 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان چھ رنز اور عامر جمال صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.