ETV Bharat / sports

India Mens Hockey Team Win Gold ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جاپان کو پانچ-ایک سے شکست دے کر ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 8:14 PM IST

ہندوستان نے جمعہ کو ایشین گیمز 2023 کے ہاکی فائنل میں جاپان کو 1-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پیرس 2024 اولمپک کوٹہ بھی حاصل کرلیا۔

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جاپان کو پانچ-ایک سے شکست دے کر ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جاپان کو پانچ-ایک سے شکست دے کر ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا

ہانگژو:گونگشو کینال اسپورٹس پارک اسٹیڈیم میں ہندوستان کے لیے من پریت سنگھ (25ویں منٹ)، ہرمن پریت سنگھ (32ویں اور 59ویں منٹ)، امیت روہیداس (36ویں منٹ) اور ابھیشیک (48ویں منٹ) نے گول کئے۔ اس کے ساتھ ہی جاپانی ٹیم کے لیے تاناکا نے (51ویں منٹ میں) گول کر کے اسکور شیٹ میں اضافہ کیا۔

  • #WATCH | India Men's Hockey team wins gold medal at Asian Games

    Team India captain Harmanpreet Singh says, "We are very happy as it was our aim to win the gold medal. The team's overall performance in the tournament was very good. All teammates gave their best to win this gold.… pic.twitter.com/nVBQUc298i

    — ANI (@ANI) October 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مردوں کی ایف آئی ایچ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستان نے مثبت آغاز کیا اور میچ شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی پہلا موقع پیدا کیا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کرسکے۔

اس کے بعد بھی پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے کئی مواقع پیدا کئے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب جاپانی ٹیم بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔

دوسری طرف 19 ویں ایشیائی کھیل ہانگژو 2022 میں اپنے آخری میچ میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ہفتہ کو کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں جاپان کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے پول میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پوڈیم کے لیے جنگ دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India Storm Into Final بھارت نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

ہندوستان نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہندوستان نے سنگاپور کے خلاف 13-0 کی شاندار جیت حاصل کی جب کہ ملائیشیا کو 6-0سے ہرایا۔ کوریا کے خلاف سخت مقابلہ 1-1 سے ڈرا نے ان کی لچک کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ہانگ کانگ چین کے خلاف 13-0 کی شاندار جیت کے ساتھ پول اے میں اپنی جگہ برقرار رکھتے ہوئے پول بی میں ٹاپ پر رہی۔حالانکہ ہندوستانی لڑکیاں سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں 0-4 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.