ETV Bharat / sports

Inzamam ul Haq on Shaheen Afridi Absence آفریدی کا ایشیا کپ سے باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا دھچکا، انضمام الحق

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 11:41 AM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستان کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ Inzamam ul Haq on Shaheen Afridi Absence

Asia Cup 2022: Massive Setback for Pakistan, Inzamam-ul-Haq on Shaheen Afridi Absence
آفریدی کا ایشیا کپ سے باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا دھچکا، انضمام الحق

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر بابر اعظم کی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونا ہے۔ اس کے بعد وہ 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی آفریدی باہر ہو گئے ہیں۔ Inzamam ul Haq on Shaheen Afridi Absence

شاہین نے گزشتہ برس کے T20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی دس وکٹوں کی شاندار جیت میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ اپنے چار اوور میں 3/31 کی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 151 رنز تک محدود کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ شاہین کی کوششوں سے پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلی جیت درج کی تھی۔ انضمام نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ 'یہ پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں، اگر آپ بھارت کے خلاف آخری میچ دیکھیں تو انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گذشتہ سیزن میں پہلے اوور سے بھارت پر دباؤ بنایا تھا۔ یہ پاکستان کے لیے دھچا ہے کہ شاہین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔'

بڑے میچ میں آفریدی کی غیر موجودگی کے باوجود انضمام کو لگتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا، لیکن چوٹیں کھیل کا حصہ ہیں کیونکہ اس طرح کی چیزیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں دوسرے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مجھے اب بھی امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بہت اچھا رہے گا۔' اس سے قبل پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے آفریدی کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.