ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت سیمی فائنل اب بھی ممکن، لیکن کیسے؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 7:53 PM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے صرف چھ لیگ میچ باقی ہیں اور تین ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ہے لیکن سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم بننے کے لیے تین ٹیمیں، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر منحصر ہیں جس کی وجہ سے لیگ کا آخری میچ جو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔ India Pakistan World Cup 2023 semifinal

An India Pakistan World Cup 2023 semifinal is still possible
ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت سیمی فائنل اب بھی ممکن، لیکن کیسے؟

حیدرآباد: آل راؤنڈر گلین میکسویل کی شاندار 201 ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف شاندار جیت درج کرکے آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان سیمی فائنل کی چوتھی تیم بننے کے لیے ایک دوسرے پر منحصر ہیں اور ان تینوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم چوتھی پوزیشن کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی تو اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں بھارت سے ہوگا۔

روہت اینڈ کمپنی پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور آٹھ گیمز میں 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اب اس کا مقابلہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم اس وقت پلس رن ریٹ کے ساتھ آٹھ میچوں میں چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ بھی پلس رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے لیکن افغانستان اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے کیونکہ ان کا رن ریٹ منفی میں ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت سیمی فائنل ممکن، لیکن کیسے؟

پہلی صورت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان اپنا آخری لیگ میچ ہار جائیں یا پھر بارش کی وجہ سے میچ نا ہوسکے تو پھر پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے سیدھا کوالیفائی کرجائے گا۔ دوسری صورت میں اگر نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو پھر پاکستان کو اپنا آخری لیگ میچ کم سے کم 130 رنز یا اس سے زیادہ رنز سے جیتنا ہوگا۔ کیونکہ اس وقت دونوں ٹیموں کے دس دس پوائنٹس ہوں گے جس کی وجہ سے یہ معاملہ رن ریٹ کے اوپر چلا جائے اور پر رن ریٹ میں جو ٹیم بہتر ہوگی وہی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

چونکہ افغانستان کا رن ریٹ منفی میں ہے اس لیے اسے بھی اپنا میچ کافی زیادہ مارجن سے جیتنا ہوگا جوکہ افغانستان کے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے اسے تقریبا ورلڈ کپ سے باہر ہی سمجھا جارہا ہے، سوائے اس صورت کے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان دونوں اپنا اپنا میچ ہار جائیں او افغانستان اپنا میچ جیت جائے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا آخری لیگ میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد ہے، اس لیے اس کا فائدہ پاکستان بخوبی اٹھا سکتا ہے جو اسے اس میچ میں ضروری رن ریٹ کے مطابق کھیلنے میں مدد دے گا۔ نیوزی لینڈ کا آخری گروپ میچ میں نو نومبر بروز جمعرات کو بنگلورو میں سری لنکا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.