ETV Bharat / sports

Ajit Agarkar Joins Delhi Capitals: اجیت آگرکر کی دہلی کیپٹلز میں واپسی

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 12:19 PM IST

بھارت کے سابق تیز گیند باز اجیت آگرکر آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے بطور اسسٹنٹ کوچ دہلی کیپٹلز میں شامل ہوگئے ہیں۔ Delhi Capitals Confirm Ajit Agarkar Appointment فرنچائزی نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔

اجیت آگرکر دہلی کیپیٹلز میں شامل
اجیت آگرکر دہلی کیپیٹلز میں شامل

انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں اجیت آگرکر دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں جس میں بالنگ کوچ جیمس ہوپس اور دیگر دو اسسٹنٹ کوچز شین واٹسن اور پروین آمرے بھی شامل ہیں۔ Ajit Agarkar Joins Delhi Capitals

دریں اثنا دہلی کیپٹلز نے گزشتہ سیزن کے اسسٹنٹ کوچز محمد کیف اور اجے راترا کو چھوڑ دیا ہے ۔ کیف 2019 سے ٹیم کے ساتھ تھے، وہیں رترا کو گزشتہ سیزن میں کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا تھا۔

اجیت آگرکر نے اس بارے میں کہا کہ 'میں اس سیزن کے لیے دہلی کیپٹلز ٹیم کا حصہ بننے کے بعد بہت پُرجوش ہوں۔ Ajit Agarkar as Assistant Coach of Delhi Capitals ظاہر ہے یہ بہت دلچسپ ہے۔ ہمارے پاس دنیا کے سب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک رشبھ پنت کی قیادت میں ایک نوجوان اور شاندار ٹیم ہے۔

آگرکر نے مزید کہا کہ 'دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کھیل کے لیجینڈ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ اس سفر کو شروع کرنے اور کچھ خاص یادیں بنانے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

سنہ 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 44 سالہ اجیت آگرکر نے آخری بار 2007 میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ اپنی عمدہ تیز گیند بازی سے آگرکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں تقریباً 350 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2008 سے 2010 تک کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے کے بعد 2011 اور 2013 کے درمیان آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کا حصہ رہے تھے۔

دہلی کیپٹلز آئی پی ایل کے پچھلے تین سیزن میں پلے آف میں جگہ بنا کر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔2020 میں دہلی کی ٹیم پہلی بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.