ETV Bharat / sports

Afghanistan vs Bangladesh ہمیں راشد خان کی کمی محسوس ہوئی، شکست کے بعد کپتان شاہدی کا بیان

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 10:09 AM IST

افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے بڑی جیت درج کی۔ افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 546 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ 'ہمیں راشد خان کی کمی محسوس ہوئی۔' Bangladesh beat Afghanistan in Test match

ہمیں راشد خان کی کمی محسوس ہوئی، شکست کے بعد کپتان شاہدی کا بیان
ہمیں راشد خان کی کمی محسوس ہوئی، شکست کے بعد کپتان شاہدی کا بیان

میرپور: افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں واحد ٹیسٹ میں ملی 546 رن کی زبردست شکست کے بعد ہفتہ کو اعتراف کیا کہ انہیں کرشمائی لیگ اسپنر راشد خان کی کمی محسوس ہوئی۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا یہ دوسرا ٹیسٹ تھا۔ چار سال قبل بنگلہ دیش نے چٹگاوں میں افغانستان کی میزبانی کی تھی جہاں راشد خان نے 11 وکٹیں لے کر افغانستان کی 224 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاہدی نے میچ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ظاہر ہے، ہمیں ان کی کمی محسوس ہوئی۔ وہ ہمارے سپر اسٹار گیندباز ہیں۔ آخری بار جب ہم نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، تب راشد نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔"

راشد اس وقت اپنے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے آرام کر رہے ہیں۔ کپتان شاہدی کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شروع ہونے والے ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اپنے "اہم کھلاڑیوں" کو آرام دینا چاہتے ہیں۔ بتا دیں کہ بنگلہ دیش کے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان نے سامنے 662رن کا ہدف رکھا تھا۔ اس کے جواب میں افغانستان میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو 115رن آل آوٹ ہو گئی۔ یہ اس صدی کی سب سے بڑی ٹیسٹ جیت بھی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو675رن سے (1928)جب کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 562 (1934)ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Beat Afghanistan بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی جیت درج کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.