ETV Bharat / sitara

شاہ رخ خان کی اگلی پروڈیوس فلم 'کامیاب'

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 2:59 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:59 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے 'کامیاب' فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا، اس فلم میں اداکار سنجے مشرا اور دیپک دوبریال مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے-

شاہ رخ خان کی اگلی پروڈیوس فلم 'کامیاب'
شاہ رخ خان کی اگلی پروڈیوس فلم 'کامیاب'

کنگ خان کے مداح بے صبری سے ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں، لیکن ابھی انہوں نے بطور اداکار کام کرنے کے حوالے سے کسی بھی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ان کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ درشیم فلم کے ساتھ مل کر 'کامیاب 'فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

شاہ رخ خان کی اگلی پروڈیوس فلم 'کامیاب'
شاہ رخ خان کی اگلی پروڈیوس فلم 'کامیاب'

ریڈ چیلیز نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی کہ وہ بالی ووڈ فلم 'کامیاب' کو پروڈیوس کررہے ہیں۔جس میں سنجئے مشرا اور دیپک دوبریال مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس فلم کے ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہاردک مہتا کریں گے۔یہ فلم رواں برس 6 مارچ کو بڑے پردے پر دیکھائی جائےگی۔

اس فلم کی کہانی بھارتی سنیما میں اسٹرگل اداکاروں کے جدوجہد پر مبنی ہوگئیاور یہ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کامیاب کے علاوہ فلم باب بسواس کی شوٹنگ کلکتہ میں کررہی ہے جس میں ابھیشک بچن مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.