ETV Bharat / sitara

سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' کا بجٹ 300 کروڑ روپے طے

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 8:55 AM IST

آدی چوپڑا اس فلم کو پہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جو بھارت میں ایکشن فلموں کے لیے نئی بلندیاں طے کرے گی۔ ٹائیگر کو دنیا بھر میں 6 سے 7 ممالک میں شوٹ کیا جائے گا۔

سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' کا بجٹ  300 کروڑ روپے طے
سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' کا بجٹ 300 کروڑ روپے طے

سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کو اس کی پروڈکشن لاگت کے طور پر 300 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق"ٹائیگر 3 کی تیاری میں 200 سے 225 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جو ہندی فلم کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ پرنٹ اور اس کی پبلسٹی کے لیے مزید 20 سے 25 کروڑ خرچ ہونے ہیں۔ وائی آر ایف کے ساتھ اپنی تمام تر وابستگی میں، سلمان منافع کی وسعت پر منحصر ہیں۔ سلمان خان اداکاری کی فیس کے طور پر 100 کروڑ روپئے لے چکے ہیں اور فلم ٹائیگر 3 بھی مختلف نہیں ہوگی۔

"ٹائیگر دھوم کے ساتھ ساتھ وائی آر ایف کے لیے سب سے بڑی فرنچائزی ہے، آدی چوپڑا اس فلم کو پہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جو بھارت میں ایکشن فلموں کے لیے نئی بلندیاں طے کرے گی۔ ٹائیگر کو دنیا بھر میں 6 سے 7 ممالک میں شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں ایکشن بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ذریعہ ہو گا۔ اسکرپٹ پر کام گذشتہ 2 سالوں سے جاری ہے جس میں آدتیہ چوپڑا کی سربراہی میں وائی آر ایف مصنفین کام کرہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، یہ فلم تینوں ٹائیگر فلموں میں اب تک کی بہترین فلم ہو سکتی ہے۔ فلم ٹائیگر 3 میں بڑے پیمانے پر ایکشن، ڈرامہ اور جذبات دیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان فلم رادھے کی شوٹنگ دوبارہ سے شروع کرہے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں فلور بلاک کرنے کی اجازت طلب کی ہے تاکہ اگست میں شوٹنگ دوبارہ شروع کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.