ETV Bharat / sitara

شاہ رخ خان سائرہ بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:19 PM IST

Updated : Jul 7, 2021, 9:51 PM IST

بالی ووڈ کے نامور اور پوری دنیا میں دلیپ کمار سے مشہور اداکار کا طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ یہ خبر سننے کے بعد ہندی سنیما کے مشہور شخصیات خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دلیپ کمار کی رہائش گاہ پہنچے۔

شاہ رخ خان سائرا بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے
شاہ رخ خان سائرا بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئےشاہ رخ خان سائرا بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیا، جنہوں نے آج اپنے ' کوہ نور' کو عمر سے متعلق بیماری کی وجہ سے کھو دیا۔

شاہ رخ خان سائرا بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے

بالی ووڈ کے پہلے خان کے تئیں شاہ رخ خان کی محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ چاہے ایوارڈ شو میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے لیے محبت کا اظہار کرنا یا مدھوبالا اور سلیم والے پوسٹر پر کمار سے ان کا اٹوگراف لینا ہو ، شاہ رخ ہمیشہ سے ہی کہتے آئے ہیں کہ وہ ہندی سنیما کے مشہور اداکار کو کتنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Dilip Kumar's Death: وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا شہنشاہِ جذبات کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لیکن شاہ رخ کی یہ محبت یکطرفہ نہیں ہے، سائرہ اور دلیپ کمار بھی شاہ رخ کو اتنی محبت اور شفقت دیتے آئے ہیں۔ سائرہ کی ایک پرانی انٹرویو میں اداکارہ نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر ان کا کوئی بیٹا ہوتا تو وہ ہو بہو بازی گر اداکار کی طرح نظر آتا۔

سائرہ کہتی ہیں کہ ' میں ہمیشہ سے دلیپ صاحب سے کہتی تھی کہ اگر ہمارا کوئی بیٹا ہوتا تو وہ شاہ رخ کی طرح نظر آتا'۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ ' صاحب اور شاہ رخ دونوں کے بال بالکل ایک جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہم ملتے ہیں تو مجھے شاہ رخ کے بالوں میں انگلیوں سے سہلانا پسند ہے۔ اس بار شاہ رخ نے پوچھا کہ آج آپ میرے بالوں کو ہاتھ نہیں لگا رہی ہیں؟ جسے سن کر مجھے خوشی ہوئی تھی'۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کو 30 جون کو ہندو جا اسپتال میں عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج صبح تقریبا 9:30 بجے ایمبولینس میں دلیپ کمار کے جنازے کو مغربی باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، جس میں ان کی اہلیہ سائرا بانو کے ساتھ ان کے کنبہ کے کچھ افراد تھے۔

اس سے پہلے دھرمیندر، انوپم کھیر، شباہ اعظمی، ودیا بالن اور سدھارتھ رائے کپور بھی دلیپ کمار کے رہائش گاہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.