ETV Bharat / science-and-technology

Moon Rocket Launch Postponed Again ناسا نے دوسری مرتبہ مون راکٹ ٹیسٹ کو ملتوی کیا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 8:45 PM IST

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے آرٹیمیس 1 مون مشن کے چار انجنوں میں سے ایک میں ایندھن رساؤ کی وجہ سے دوسری مرتبہ راکٹ ٹیسٹ کو ملتوی کردیا ہے۔ NASA Postpones launching moon rocket again

Fuel leak disrupts NASA's 2nd shot at launching moon rocket
ناسا نے دوسری مرتبہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے قمری راکٹ ٹیسٹ کو ملتوی کیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ہفتے کے روز ایک بار پھر خطرناک ایندھن رساو کی وجہ سے نئے قمری راکٹ کی لانچنگ کو ملتوی کردیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو طے شدہ ٹیسٹ کے وقت ایندھن کے لیک ہونے اور انجن میں خرابی کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔اNASA Postpones Launching Moon Rocket Again ناسا راکٹ کے ذریعے چاند کے گرد 'کریو کیپسول' بھیجنا چاہتا ہے اور اس کے بعد اگلی پرواز کے ذریعے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ اگر پانچ ہفتوں پر محیط 'کیپسول' ٹیسٹ کامیاب رہا تو خلاباز 2024 میں چاند پر جاسکتے ہیں اور 2025 میں اس تک پہنچ سکتے ہیں۔ آخری مرتبہ ایک خلاباز نے چاند پر 50 سال قبل پہنچا تھا۔

ماہرین موسمیات نے ہفتے کے روز کینیڈی خلائی اسٹیشن پر ٹیسٹ کے لیے مقررہ دو گھنٹوں میں سازگار موسم کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے علاوہ، راکٹ کے لیڈ انجینئر نے بہتر فیول سپلائی لائن اور طریقہ کار میں تبدیلیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا تھا۔ خلائی جہاز 322 فٹ یا 98 میٹر لمبا ہے، جو اسے ناسا کی طرف سے بنایا گیا اب تک کا سب سے طاقتور راکٹ بناتا ہے اور اپولو پروگرام کے خلابازوں کو چاند تک لے جانے والے Saturn-5 سے زیادہ طاقتور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NASA Postpones Artemis 1 launch: ناسا نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے راکٹ کی لانچنگ ملتوی کر دی

اس سے قبل پیر کو اس کا طے شدہ ٹیسٹ ایندھن کے لیک ہونے اور پھر حتمی تیاریوں کے دوران انجن میں خرابی کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔ اس راکٹ کے ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ ساحل سمندر کے قریب جمع تھے۔ اب جب بھی یہ لانچ ہوگی، یہ ناسا کے اکیسویں صدی کے چاند کی تلاش کے پروگرام کے تحت پہلی پرواز ہوگی۔ یہ مشن امریکہ کے اپولو 17 مشن کے 50 سال بعد ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.