ETV Bharat / opinion

بھارت میں اسٹارٹ اپ نظام اور اس پر مبنی اقتصادی ترقی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 7:50 PM IST

Indian Startup Ecosystem حکومت ہند نے 16 جنوری 2016 کو ایک 'اسٹارٹ اپ انڈیا' فلیگ شپ مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ تمام شعبوں میں اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کی پرورش اور فروغ کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے۔ اقتصادی امورات کے ماہر ڈاکٹر ہماچلم داساراجو کو توقع ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ اقدامات سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔

indian-startup-ecosystem-key-drivers-of-economic-growth
بھارت میں اسٹارٹ اپ نظام اور اس پر مبنی اقتصادی ترقی

حیدرآباد: بھارتی معیشت متحرک اسٹارٹ اپس کی اعانت سے عروج کی جانب گامزن ہے۔ حکومت ہند نے 16 جنوری 2016 کو ایک 'اسٹارٹ اپ انڈیا' فلیگ شپ مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ تمام شعبوں میں اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کی پرورش اور فروغ کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے۔ اقتصادی امورات کے ماہر ڈاکٹر ہماچلم داساراجو کو توقع ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ اقدامات سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم 5 اپریل 2016 کو شروع کی گئی تھی، تاکہ دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کئے جاسکیں۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت اہل کمپنیاں محکمہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت یعنی ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ ٹیکس کے ماخذوں تک رسائی، آسان تعمیل، آئی پی آر فاسٹ ٹریکنگ اور بہت سی مزید چیزوں تک رسائی حاصل کرنے کے متحمل قرار دی گئیں۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے، 16 جنوری، 2024

ہر سال 16 جنوری، اسٹارٹ اپ انڈیا کا یوم تاسیس، نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے باضابطہ طور پر 16 جنوری کو 2021 میں نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اس دن کا مقصد انٹرپرینیورشپ کے جذبے کو پہچاننا، اس کی تعریف کرنا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔ یہ کاروباری افراد کو اپنے خیالات اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو کہ آپس میں تال میل قائم کرنے، عملی منصوبے تشکیل دینے اور ممکنہ مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ایک کارگر راستہ فراہم کرتا ہے۔

بھارت میں اسٹارٹ اپ کی حیثیت

ہندوستانی کاروباری ماحولیاتی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ حکومت ہند آتم نربھر بھارت جیسی اسکیموں کے ساتھ اسٹارٹ اپ کلچر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہندوستان اسٹارٹ اپس کے لیے ایک سرکردہ ملک ہے، جو آج دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے، جس کے 100 سے زیادہ یونی کارنز ہیں جن میں ایک بلین امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہے۔ ان کی مالیت 30 بلین امریکی ڈالرز ہے جو امریکہ اور چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ صرف 2022 میں، تقریباً 42 ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اپس یونیکورن کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ حکومتی تعاون اور اقدامات کے ساتھ، ہندوستانی کاروباریوں کا کامیابی کا سفر عالمی سطح پر ابھرتا نظر آرہا ہے۔

اکتوبر 2023 تک ملک کے 763 اضلاع میں 1,12,718 ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ سٹارٹ اپس کے ساتھ اسٹارٹ اپس درج ہوئے ہیں، جو امریکہ اور چین کے بعد تیسرا بڑا ملک ہے۔

ابھرتے ہوئے چیلنجز

حالیہ دنوں میں اسٹارٹ اپس کو اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جن سے ان کی لمبی دوڑ اور شراکت داری کا نظام متاثر ہوگیا۔ اس میں سرفہرست کووڈ کی وبا رہی جو کئی اسٹارٹ اپس کی بندش کا باعث بنا، نئے اسٹارٹ اپس میں کامیابی کے اعتماد کی سطح میں کمی ہوئی، نیز تیز ڈیجیٹلائزیشن، سپلائی چین میکانزم میں رکاوٹیں، کیش فلو مینجمنٹ، فنانس تک رسائی، ملازمین کو برقرار رکھنا، مناسب علم پر مبنی ملازمین کی خدمات حاصل کرنا، مارکیٹنگ کی حکمت عملی، خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کے ساتھ موافقت، اور بوجھل ریگولیٹری فریم ورک بھی اہم چیلنجز کی حیثیت سے سامنے آئے۔

بدقسمتی سے، نئے اسٹارٹ اپ کی ناکامی کی شرح تقریباً 90فیصد ہے، جس کی وجوہات پروڈکٹ مارکیٹ کی کمی اور کم منافع کا حصول ہے۔ ٹریکسن کے مطابق 2023 میں اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری سات بلین ڈالر رہی جو پانچ سال میں کم ترین ہے۔ یہ 2023 میں صرف 4.2 بلین ڈالر کے ساتھ آخری مرحلے کی فنڈنگ میں کمی کی وجہ سے ہے، جو کہ 2022 میں 15.6 بلین ڈالر سے 73 فیصد کمی ہے

ہندوستان میں ٹیک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو 2023 کے دوران 7 بلین ڈالر کی کُل فنڈنگ (6 دسمبر 2023) کے ساتھ فنڈنگ میں سست روی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں 2022 میں 25 بلین ڈالر سے زیادہ 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ 2022 میں سب سے کم فنڈ والا سال ہے۔

کس چیزوں کی اشد ضرورت

کاروباری افراد کو اپنی آپریشنل کارکردگی اور منافع میں اضافہ کرکے فنڈ ریزنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ مزید سرمایہ کاروں کو فنڈنگ کے لیے راغب کیا جا سکے۔ ٹیکنالوجی کی مہارت کو اپ ڈیٹ کرنا، عالمی مقابلے کے لیے تیاری، بہتر پیداواری صلاحیت اور مصنوعات اور خدمات کا معیار ضروری ہے۔ صارف دوست ریگولیٹری فریم ورک، اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس کی چھوٹ، حکومت، مالیات، مارکیٹنگ، اور ٹیکس کی چھوٹ کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے جب تک کہ مارکیٹ میں ان کا استحکام نہ ہو۔ ہندوستان کو روزگار پیدا کرنے والوں کے ملک کے طور پر تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے، روزگار کے متلاشیوں کی نہیں۔

نتیجہ

جس ملک میں کاروبار اور کاروباری سرگرمی کا ایک مضبوط جذبہ ہو، وہ جدید سائنسی طریقوں کو اپنا کر ترقی کر سکتا ہے۔ اسٹارٹ اپس کی دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرنا ہمارے اسٹارٹ اپ سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، تیسرے درجے پر نبے رہنا ہے تنزل کا شکار نہیں ہونا ہے۔ آئیے ہم اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز کو ان کی اختراعات اور انتھک کوششوں کے لیے سراہتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ نوجوان اور متحرک کاروباری افراد جنہوں نے حالیہ دنوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس اور یونی کورنز میں پیش رفت کی ہے، اس قومی آغاز کے دن (16-01-2024) پر تعریف کے برابر کے مستحق

ہیں۔

(ڈاکٹر ہماچلم داساراجو، سری وینکٹیشور یونیورسٹی، تروپتی میں کامرس کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں اور کامن ویلتھ وزٹنگ فیلو)

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.