ETV Bharat / jagte-raho

گملا: ندی سے دو بھائیوں کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:39 PM IST

جھارکھنڈ میں گملا ضلع کے دیواکی بابا دھام ندی سے منگل کو دو سگے بھائیوں کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

گملامیں ندی سے دو بھائیوں کی لاش برآمد
گملامیں ندی سے دو بھائیوں کی لاش برآمد

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے دیواکی کسم ٹولی گاﺅں باشندہ ببجی اڑاﺅں اور اس کا بھائی بہاری اڑاﺅں سموار کی شام کو روایتی پوجا کیلئے بالو کیلئے ندی میں گئے تھے۔ بالو اکٹھا کرنے کے دوران ایک بھائی ندی کی تیز بہاﺅ کی زدمیں آگیا ۔ بھائی کو بہتا دیکھ دوسرا بھی اسے بچانے کیلئے ندی میں اتر گیا اور وہ بھی پانی کے بہاﺅ کی نذر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہار و جھارکھنڈ: سرحد پرواقع امیرعلی شاہ داتا کی مزار


مقامی غوطہ خوروں نے دونو بھائیوں کو کافی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کا بہاﺅ تیز اور رات ہونے کی وجہ سے تلاشی کے کام کو روک دیا گیا۔ غوطہ خوروں نے آج صبح ایک بار پھر تلاشی مہم شروع کی اور کچھ گھنٹے میں دونوں بھائیوں کی لاش برآمد کر لی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.