ETV Bharat / international

Zelenskyy Addresses NATO Summit: زیلنسکی نے نیٹو کی تنقید کرتے ہوئے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 11:01 PM IST

نیٹو سمٹ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی Zelenskyy نے نیٹو کو اپنے جنگ زدہ ملک کو مکمل طور پر قبول نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ماسکو کی افواج کو شکست دینے کے لیے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ بھی کیا۔ Zelenskyy Addresses NATO Summit

Zelenskyy Addresses NATO Summit
نیٹو سربراہی اجلاس سے یوکرینی صدر کا خطاب

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی Zelenskyy نے ایک بار پھر یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے فوجی اتحاد میں شامل کریں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران فوجی اتحاد کے رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا یورپ کے دفاع میں ہمارا تعاون ابھی بھی ناکافی ہے؟ پھر اور کیا ضرورت ہے؟۔ Zelenskyy Addresses NATO Summit

زیلنسکی نے کیف سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک خطاب میں کہا کہ کس طرح ایک غیر نیٹو رکن نے یوکرین میں روسی فوجی پیش قدمی کو روکا ہے۔"اب صرف ایک حقیقت کے بارے میں سوچیں، آج، ایک ایسا ملک جو نیٹو کا رکن نہیں ہے، آپ کی حمایت کے باوجود، ایک ایسی ریاست کو چار ماہ سے زیادہ عرصے سے روکے ہوئے ہے، جسے آپ سب سرکاری طور پر اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Zelenskyy Address In Davos: یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو کو اپنے جنگ زدہ ملک کو مکمل طور پر قبول نہ کرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا اور ماسکو کی افواج کو شکست دینے کے لیے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا۔ اپنے پڑوسی پر روس کے حملے نے یورپ کے امن کو برباد کر دیا۔ انھوں نے مزید جدید اسلحہ کے نظام اور دیگر ہتھیاروں کا مطالبہ کیا اور رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ انہیں یا تو یوکرین کو وہ مدد فراہم کرنی ہوگی جو اسے روس کو شکست دینے کے لیے درکار ہے یا پھر روس اور آپ کے درمیان تاخیر سے ہونے والی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوال یہ ہے کہ اگلا کون ہے؟ مالڈووا؟ یا بالٹک؟ یا پولینڈ؟ اس کا جواب ہے: وہ سب، انہوں نے کہا۔ "ہم روس کو ہمیں اور آپ کو تباہ کرنے سے روک رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.