ETV Bharat / international

Al Shabaab Militants in Somalia: صومالیہ میں امریکہ نے الشباب کے چار شدت پسندوں کو مار گرایا

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 8:41 AM IST

America Attack on Al Shabaab
America Attack on Al Shabaab

کمانڈ کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ حملوں میں الشباب کے چار عسکریت پسند مارے گئے اور کوئی بھی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ US Kills Four Al Shabaab Militants

واشنگٹن: امریکی فوج کے صومالیہ میں کیے گئے تین فضائی حملوں میں عسکریت پسند تنظیم الشباب کے چار ارکان مارے گئے۔ امریکہ افریقہ کمانڈ نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ افریکوم نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ "کمانڈ کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ حملوں میں الشباب کے چار عسکریت پسند مارے گئے اور کوئی بھی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ US Kills Four Al Shabaab Militants in Somalia

یہ بھی پڑھیں:

افریکوم نے مزید کہا کہ امریکی فوج نامزد پارٹنر فورسز کے دفاع میں حملے کرنے کی مجاز ہے۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 اگست کو صومالیہ کی وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر فضائی حملے شروع کیے گئے تھے اور بیلڈوین کے آس پاس کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ America Kills Al Shabaab Militants۔ قابل ذکر ہے کہ مئی میں امریکہ نے اپنی ساتھی افواج پر بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے عسکریت پسند گروپ پر دوبارہ حملے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ America Attack on Al Shabaab

واضح رہے کہ صومالیہ کے سرکاری ریڈیو نے جون کے دوسرے ہفتہ میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ’’ آپریشن کے دوران صومالی نیشنل آرمی نے الشباب کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ Somali Army Attacks۔ یہ لوگ ان ٹھکانوں سے مقامی لوگوں سے پیسے وصول کرتے تھے‘‘۔ سکیورٹی فورسز نے تنظیم کے قبضے والے علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ کے خلاف سکیورٹی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دوسری طرف شدت پسند گروپ بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت سے لڑ رہا ہے۔

یو این آئی/اسپوتنک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.