ETV Bharat / international

US Covid19 Cases امریکہ کووڈ کے 10 کروڑکیسز والا پہلا ملک بنا

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:15 PM IST

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونش کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں، 21 دسمبر تک، ملک میں کووڈ 19 کے کل 100216983 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ گھر پر ٹیسٹ کرنے والے لوگ اپنے نتائج پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو نہیں بھیجتے۔ US became the first country with 10 crore cases of Covid

Etv Bharat
Etv Bharat

لاس اینجلس: امریکہ 10 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 کیسزکے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 10 لاکھ 80 ہزار لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں سرکاری طور پرکووڈ-19 کے 10 کروڑ سے زیادہ کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ بدھ کو سی ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں، 21 دسمبر تک، ملک میں کووڈ 19 کے کل 100216983 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ گھر پر ٹیسٹ کرنے والے لوگ اپنے نتائج پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں بھیجتے اور بہت سے لوگ ٹیسٹ بھی نہیں کراتے ہیں۔ US Corona Update

یہ بھی پڑھیں: Racial Bias in Covid Treatment امریکہ میں کوویڈ کے علاج میں نسلی تعصب برقرار

Corona Cases in America امریکہ میں 14.6 ملین بچوں میں کورونا کی تصدیق

Covid Deaths in Japan جاپان میں کووڈ سے ایک دن میں چار سو سے زائد افراد کی موت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.