ETV Bharat / international

UNGA resolution on Palestinian Issue اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنے پر زور دیا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 7:22 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرے اور ان قوانین کے خلاف اپنے تمام اقدامات بند کرے جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یکطرفہ کارروائیوں سمیت، جن کا مقصد علاقے کی آبادی کی ساخت، نوعیت اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام قسم کے تشدد بشمول فوجی حملوں، دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیزی کی تمام کارروائیوں کے فوری اور مکمل خاتمے پر زور دیا گیا۔UNGA resolution on Palestinian Issue

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بدھ کو ہونے والی قرارداد میں مشرق وسطیٰ میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام اور اسرائیلی قبضے کو بلا تاخیر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر ختم کرنے کی اسمبلی کی اپیل کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کی پالیسی کو مکمل حمایت دینے کی تصدیق کی گئی۔UNGA resolution on Palestinian Issue

جنرل اسمبلی نے مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے تمام موضوعات پر قابل اعتماد مذاکرات شروع کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں فوری طور پر شروع کرنے اور حتمی، منصفانہ، پائیدار اور جامع امن تصفیہ کے حصول کے لیے فریقین کی کوششوں میں تیزی لانے کی اپیل کی گئی۔

اس نے اس معاہدے کو آگے بڑھانے اور تیز کرنے کے لیے مناسب وقت پر روس میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کی بھی اپیل کی۔ قرارداد میں دونوں فریقوں سے اپیل کی گئی د کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں تاکہ منفی رجحانات کو ختم کیا جا سکے اور ایک قابل اعتماد سیاسی منظر نامے اور امن کی کوششوں میں پیش رفت کے لیے ضروری ماحول پیدا کیا جا سکے۔

جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرے اور ان قوانین کے خلاف اپنے تمام اقدامات بند کرے جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یکطرفہ کارروائیوں سمیت، جن کا مقصد علاقے کی آبادی کی ساخت، نوعیت اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام قسم کے تشدد بشمول فوجی حملوں، دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیزی کی تمام کارروائیوں کے فوری اور مکمل خاتمے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: UNGA on Golan Heights اسرائیل شامی گولان پہاڑیوں سے اپنا قبضہ واپس لے، اقوام متحدہ

جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مشرقی یروشلم سمیت 1967 میں اسرائیل کے قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کی واپسی کی اپیل کی گئی ۔ فلسطینی عوام کو ناگزیر حقوق، بنیادی طور پر حق خودارادیت اور ایک آزاد ریاست کا حق دینے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے مناسب حل کی بات کی گئی۔

ساتھ ہی تمام ممالک اور اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی کہ وہ فلسطینیوں اور فلسطینی حکومت کی اقتصادی، انسانی اور تکنیکی مدد جاری رکھیں اور اس میں تیزی لائیں جس سے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں سنگین انسانی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے تاکہ فلسطینی معیشت اور انفراسٹرکچر بحال ہو سکے۔ جنرل اسمبلی کی اس قرارداد کے حق میں 153 اور مخالفت میں 09 ووٹ پڑے۔ جبکہ 10 ارکان غیر جانبدار رہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.