ETV Bharat / international

Russian Annexation of Ukrainian Regions اقوام متحدہ میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 3:51 PM IST

UNGA adopts resolution condemning the Russian annexation of Ukrainian regions, India abstains
اقوام متحدہ میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرینی علاقوں کو ماسکو کے ساتھ ضم کرنے پرروس کے خلاف مذمتی قرار داد کے حق میں 143 ووٹ ڈالے گئے جبکہ صرف پانچ ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور بھارت، پاکستان اور چین سمیت 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ Russian Annexation of Ukrainian Regions

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرینی علاقوں کے انضمام کی وجہ سے روس کے خلاف مذمتی قرار داد کو منظور کر لیا ہے۔ یہ قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی اور اس طرح روس ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو گیا۔ اس قرارداد کے حق میں جنرل اسمبلی کے 143 ارکان نے ووٹ کیا جبکہ مخالفت میں صرف پانچ ہی ووٹ پڑے اور بھارت، پاکستان اور چین سمیت 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ Russian Annexation of Ukrainian Regions

UNGA adopts resolution condemning the Russian annexation of Ukrainian regions, India abstains
اقوام متحدہ میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

بھارت کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے کے عزم کے ساتھ بھارت نے ووٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نام لیے بغیر روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلسل اس بات کی وکالت کی ہے کہ انسانی جانوں کی قیمت پر کبھی کوئی حل نہیں نکالا جا سکتا۔ دشمنی اور تشدد کو بڑھانا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ دور جنگ کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia To Annex Ukraine Territory یوکرین کے چارعلاقے روس میں شامل ہوں گے، کریملن

جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزا نے ماسکو کے اس دعوے کو دہرایا کہ یوکرین کے چار علاقوں نے روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم میں 90 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم یوکرین اور کئی ممالک نے ریفرنڈم کو غیر قانونی دھوکہ قرار دیا ہے کیونکہ وہ فوجی قبضے میں تھے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے مذمتی قرارداد کے خلاف ویٹو استعمال کرتے ہوئے اس قرار داد کو منظور ہونے سے روک دیا تھا۔ اس قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے ماسکو نے جواب دیا کہ مغرب یوکرین میں امن نہیں چاہتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے جنرل اسمبلی میں خفیہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسمبلی نے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔واضح رہے کہ اس قرارداد میں یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر روسی فیڈریشن کی طرف سے کیے گئے نام نہاد ریفرنڈم اور اس کے نتیجے میں چاروں خطوں کے روس کے ساتھ غیر قانونی الحاق کی کوشش کی مذمت کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.