ETV Bharat / international

Ukraine Defense Minister Dismissed یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کو برطرف کر دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:16 PM IST

Updated : Sep 4, 2023, 7:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے آغاز سے پہلے وزارت دفاع کی قیادت کرنے والے وزیر اولیکسی ریزنکوف کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف، اولیکسی ریزنکوف کی جگہ یوکرین کے نئے وزیر دفاع ہوں گے۔ اولیکسی ریزنکوف فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے آغاز سے پہلے ہی وزارت دفاع کی قیادت کر رہے تھے۔ لیکن فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے رات کے خطاب میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ وزارت دفاع میں ایک نئے نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

یوکرین کے صدر نے دارالحکومت کیف سے ایک خطاب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزارت کو فوج اور معاشرے دونوں کے ساتھ نئے طریقوں اور بات چیت کے دوسرے فارمیٹس کی ضرورت ہے۔ یوکرینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریزنکوف لندن میں کیف کے نئے سفیر بنیں گے، جہاں انہوں نے سینئر سیاستدانوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر زیلینسکی انہیں کسی اور پروجیکٹ پر کام کرنے کا موقع دیتے ہیں تو وہ ممکنہ طور پر راضی ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اولیکسی رزنیکوف کی برطرفی ولادیمیر زیلینسکی کی انتظامیہ میں بدعنوانی کے خلاف وسیع تر مہم کے دوران ہوئی ہے۔ اگرچہ ریزنکوف پر ذاتی طور پر بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا ہے، لیکن وزارت دفاع میں کئی اسکینڈل سامنے آئے ہیں جن میں فوج کے لیے اشیا اور ساز و سامان کی مہنگی قیمتوں پر خریداری شامل ہے۔ (یو این آئی)

Last Updated :Sep 4, 2023, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.