ETV Bharat / international

Ukraine Russia War یوکرین نے سمجھوتے کی میعاد میں توسیع کو خطرے میں ڈال دیا، روس

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 6:10 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

روس نے کہا کہ یوکرین کی ڈرون کشتیوں کے رُوٹ تجزیئے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کشتیاں، بحیرہ اسود اناج راہدری سمجھوتے کے اطلاق کے لئے طے کردہ، اوڈیسا بندرگاہ کے علاقے سے نکلی ہیں۔

ماسکو:روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے، سیواسٹوپول میں روس کے بحیرہ اسود بحری بیڑے پر ڈرون کشتیوں کے ذریعے حملہ کر کے، ضمانتوں کی خلاف ورزی کی اور بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ روس وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں گذشتہ سال ماہِ اکتوبر میں ڈرون کشتیوں کے ذریعے، بحیرہ اسود اناج راہداری کی سکیورٹی پر مامور روسی بحری بیڑے کے جہازوں اور سِول بحری جہازوں پر، یوکرین کے دہشت گردانہ حملے کی اور جواباً روس کے اناج راہداری سمجھوتے کو التوا میں ڈالنے کی یاد دہانی کروائی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ترکیہ کی ضمانتوں اور یوکرین کے اپنی بندرگاہوں کو اور انسانی راہداری کو روس کے خلاف عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہ کرنے سے متعلق تحریری یقین دہانیوں کی بدولت اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں توسیع کی گئی تھی۔'رواں سال میں 23 مارچ اور 24 اپریل کو یوکرین نے دوبارہ ان ضمانتوں کی خلاف ورزی کی اور ڈرون کشتیوں کے ذریعے روس کے بحیرہ اسود بحری بیڑے کی سیواسٹوپول بندرگاہ اور کریمیا کے شہری انفراسٹرکچر پر بار بار حملے کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'یوکرین کی ڈرون کشتیوں کے رُوٹ تجزیئے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کشتیاں ، بحیرہ اسود اناج راہدری سمجھوتے کے اطلاق کے لئے طے کردہ، اوڈیسا بندرگاہ کے علاقے سے نکلی ہیں۔ یہ کشتیاں یوکرینی بندرگاہوں کے ان علاقوں میں لنگر انداز ہوئی ہیں جو اناج کے خروج اور انسانی امداد کے لئے مخصوص ہیں۔ کیف انتظامیہ نے ان دہشت گردانہ اقدامات کے ساتھ، 18 مارچ کے بعد، اناج راہداری سمجھوتے کی توسیع کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کل ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 30 منٹ پر جاری کردہ بیان میں یوکرین مسلح افواج کی طرف سے، سیواسٹوپول میں روس کے بحیرہ اسود بحری بیڑے کی بیس پر، ڈرون کشتیوں کے ساتھ حملے کا اور ان کشتیوں کو تباہ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Japan Protests Against Russia این جی او بلیک لسٹ کے معاملے پر جاپان کا روس کے خلاف احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.