ETV Bharat / international

Ukraine Russia War چھ سو یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے روسی دعوے کو یوکرین نے پروپیگنڈہ قرار دیا

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 6:15 PM IST

وس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کراماتورسک شہر میں 600 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرینی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ روسی پروپیگنڈے کا ایک حصہ ہے۔Ukraine Russia War

Etv Bharat
Etv Bharat

کیف: مشرقی یوکرین کے شہر کراماتورسک میں روسی حملے میں 600 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک کرنے کا روسی دعویے کو یوکرینی حکام نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک پروپیگنڈا ہے۔ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کے زیر قبضہ شہر کراماتورسک میں اس کے حملے میں 600 سے زائد یوکرینی فوجی مارے گئے۔ لیکن اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرینی فوج کے ترجمان نے اتوار کی رات بی بی سی کو بتایا کہ یہ روسی پروپیگنڈے کا ایک حصہ ہے۔Ukraine Russia War

ایک بیان میں، روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اتوار کے حملے کے دوران 1,300 سے زائد یوکرینی فوجی دو عمارتوں میں تھے۔ جس کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ماسکو نے ابھی تک کراماتورسک ہلاکتوں کے بارے میں اپنے دعوے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق،کراماتورسک کے علاوہ، صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے روس کی طرف سے 36 گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد یوکرین کے مختلف حصوں میں مزید گولہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Donetsk Drone Strike موبائل فون کے استعمال سے روسی فوجی ہلاک ہوئے، روسی وزارت دفاع

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع پر روس کے زیر قبضہ علاقہ ڈونیٹسک کے شہر مکائیوکا میں روسی فوجیوں کے عارضی رہائشی علاقے پر یوکرین کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا جس میں یوکرین نے روس کے سینکڑوں فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کا تھا جبکہ روس نے 89 فوجیوں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حالیہ حملہ اسی حملے کا جواب تھا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا، یوکرینی فوج کے یونٹوں کے ان عارضی رہائش گاہوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کے نتیجے میں، 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.