ETV Bharat / international

Challenger 2 tanks For Ukraine برطانیہ نے یوکرین کو چیلنجر 2 ٹینک بھیجنے کی تصدیق کردی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 6:25 PM IST

برطانیہ چیلنجر 2 ٹینکوں کا ایک اسکواڈرن یوکرین بھیج رہا ہے تاکہ روس کے حملے کو پسپا کرنے میں یوکرین کو مدد مل سکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لندن: برطانیہ نے یوکرین کو چیلنجر 2 ٹینک بھیجنے کی تصدیق کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ یوکرین کو چیلنجر ٹو ٹینک بھیج رہا ہے، برطانیہ کی جانب سے جرمنی پر بھی فوجی تعاون بڑھانے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے پارلیمنٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ چیلنجر 2 ٹینکوں کا ایک اسکواڈرن یوکرین بھیج رہا ہے تاکہ روس کے حملے کو پسپا کرنے میں یوکرین کو مدد ملے۔ والیس نے اس فوجی تعاون کو ’’یوکرین کی کامیابی کو تیز کرنے کے لیے جنگی طاقت کا آج تک کا سب سے اہم پیکج قرار دیا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بین والیس، وزیر اعظم رشی سنک اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کے خلاف ہماری مشترکہ فتح میں زبردست شراکت ہے، یوکرین کو اپنی علاقائی سالمیت بحال کرنے کے لیے انھی ٹینکوں اور توپ خانے کی ضرورت تھی۔تاہم دوسری طرف کریملن نے کہا ہے کہ برطانیہ جو ٹینک یوکرین بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ ’جل جائیں گے‘ انھوں نے مغرب کو خبردار کیا کہ یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی فراہمی سے جنگ کا رخ نہیں بدلے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کو مذکورہ اہم جنگی ٹینکوں کی فراہمی پر برطانیہ پہلی مغربی طاقت بن جائے گی، نیز، برطانیہ کی جانب سے جرمنی پر اس ہفتے یوکرین کو جنگی گاڑیوں کی وسیع تر ترسیل کی منظوری کے لیے مزید دباؤ ڈالا جائے گا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو لیوپرڈ ٹینکوں کی فراہمی کی اجازت دے، اور مزید کہا کہ اس اقدام سے دیگر ممالک کی جانب سے بھی حمایت کا دروازہ کھل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین کے کیف اور میکولائیو میں دھماکے کی اطلاع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.