ETV Bharat / international

Erdogan on Presidential Elections ترکیہ میں صدارتی انتخابات چودہ مئی کو ہوں گے

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 12:28 PM IST

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ اس بار ملک میں انتخابات 14 مئی 2023 کو ہوں گے۔ اس سے قبل انتخابات 18 جون کو ہونے والے تھے لیکن اردگان نے پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا کہ یہ انتخابات مقررہ وقت سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ Presidential elections in Turkey

ترکیہ میں صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے
ترکیہ میں صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ ملک کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل 14 مئی کو ہوں گے۔ اردگان نے برسا شہر میں نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، 'نوجوانوں کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے جو 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ اس سے قبل جنوری میں صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا، 'موسم کی صورتحال کی روشنی میں عام انتخابات کو 18 جون سے پہلے کی تاریخ میں دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ترکیہ کے صدر کے لیے اور پارلیمانی انتخابات 18 جون کو ہونے والے تھے لیکن صدر اردگان نے پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا کہ یہ انتخابات مقررہ وقت سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ ان کی پارٹی کے ایک عہدیدار نے پہلے کہا تھا کہ جون میں انتخابات ممکن نہیں ہوں گے کیونکہ اس وقت گرمیوں کی چھٹیوں کا موسم ہوگا اور لوگ سفر کر رہے ہوں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اگر کسی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں حاصل ہوئے تو ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اردگان 2003 سے اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ملک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، 2014 سے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چودہ مئی کے انتخابات کی تاریخ کو لے کر اپوزیشن اتحاد نے بھی حمایت کی ہے۔ تاہم حزب اختلاف کے چھ اپوزیشن اتحاد نے ابھی تک صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkiye Lowers Interest Rate ترکیہ میں مہنگائی میں اضافے کے باوجود شرح سود میں کمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.