ETV Bharat / international

ISIS Leader Killed in Syria ترکیہ کی خفیہ سروس نے شام میں داعش کے لیڈر کو ہلاک کردیا، صدر اردوغان

author img

By

Published : May 2, 2023, 6:00 PM IST

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ترکیہ کی خفیہ سروس نے 29 اپریل کو شام میں ایک آپریشن کے ذریعے داعش کے نام نہاد رہنما ابو حسین القریشی کو غیر فعال کر دیا ہے۔ شام کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ شمالی شام کے قصبے جنداریس میں کیا گیا، جس پر ترکی کے حمایت یافتہ باغی گروپوں کا کنٹرول ہے۔

Turkish President
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان

انقرہ: صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی خفیہ سروس نے داعش دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد سرغنہ کا صفایا کر دیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان نے ان خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی ترک اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ صدر اردوغان نے سب سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کہا کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور اس روز کے بعد سے ترکیہ میں اپنے سیاسی پروگرام اور جلسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں اور ان جلسوں میں سب اہم انقرہ پروگرام تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم بغیر رکے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان راستوں پر چلتے ہوئے ہم اپنی تونائی کا ذخیرہ کرتے ہیں۔ صدر اردوغان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، عراق اور شام میں کام کرنے والے مختلف سطحوں پر 'پی کے کے' کے بہت سے نام نہاد سرغنہ لیڈروں کو ترکیہ کی خفیہ سروس نے غیر فعال کردیا ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے کچھ غیر ملکی اراکین کو ترکیہ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی خفیہ سروس نے 29 اپریل کو شام میں ایک آپریشن کے ذریعے داعش کے نام نہاد رہنما، ابو حسین القریشی کو غیر فعال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سے ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایس آئی ایس نے نومبر میں القریشی کو اپنا لیڈر منتخب کیا تھا جب سابقہ ​​لیڈر جنوبی شام میں ایک آپریشن میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ عسکریت پسند گروپ نے 2014 میں عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور اس وقت اس کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے لاکھوں افراد پر مشتمل پورے علاقے میں اسلامی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ لیکن شام اور عراق میں امریکی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ ساتھ ایران، روس اور مختلف نیم فوجی دستوں کی حمایت یافتہ شامی افواج کی مہمات کے بعد داعش نے سرزمین پر اپنی گرفت کھو دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ صدر اردوغان نے کہا کہ اس وقت غیرممالک میں آباد 30 لاکھ 300 ہزار شہری ووٹرز کی حیثیت سے درج ہیں۔ بیرون ملک 4 ہزار 469 بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔ یہ سلسلہ 9 مئی کو بیرون ملک نمائندہ آفس میں مکمل ہو جائے گا۔ ترکیہ کی کسٹم چوکیوں میں یہ سلسلہ ماہ مئی میں مکمل ہو جائے گا۔ اس طرح ترک باشندے غیر ممالک میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے اور اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے ہم سے سب سے پہلے یہی سوال کیا تھا کہ ہمیں ووٹ کا حق کب ملے گا؟ اور میں نے ان سے کہا تھا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم یہ حق جلد فراہم کر دیں گے۔ دوسری حکومتوں نے بیرون ملک رہنے والے ہمارے شہریوں کو تب ہی یاد رکھا جب انہیں غیر ملکی کرنسی کی ضرورت تھی۔ ہم نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.