ETV Bharat / international

Taliban Dismisses UNSC's Concerns: طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشویش کو مسترد کیا

author img

By

Published : May 28, 2022, 4:24 PM IST

طالبان کی وزارتِ خارجہ نے افغان خواتین پر عائد انسانی اور بنیادی حقوق کی پابندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خدشات کو مسترد کر دیا Taliban Dismisses UNSC's Concerns اور کہا کہ چونکہ افغانستان کے لوگ مسلمان ہیں۔ اس لیے افغان حکومت اسلامی حجاب کی پابندی کو معاشرے کے مذہبی اور ثقافتی طریقوں کے مطابق سمجھتی ہے۔

Taliban dismisses UNSC's call to reverse restrictions on Afghan women
طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشویش کو مسترد کیا

کابل: افغانستان میں طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغان خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ Taliban Dismisses UNSC's Concerns خامہ پریس کے مطابق، افغان خواتین سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سلامتی کونسل کے خدشات کو خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ مسلمان ہیں اور افغان حکومت اسلامی حجاب کی پابندی کو معاشرے کے مذہبی اور ثقافتی طریقوں کے مطابق سمجھتی ہے۔

خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق، خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کو محدود کرنے والی پالیسیوں کو تیزی سے تبدیل کریں۔ یو این ایس سی نے ایک مشترکہ بیان میں طالبان کی جانب سے تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت کی آزادی اور عوامی زندگی میں خواتین کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت پر پابندیوں کے بعد افغان خواتین اور لڑکیوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ خامہ پریس کی خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام طالبات کے لیے مزید تاخیر کے بغیر اسکول دوبارہ کھول دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Hamid Karzai on Taliban Hijab Decree: طالبان کے احکامات سے افغانستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، حامد کرزئی کا بیان

Taliban on Female TV Presenters: افغان خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کی ہدایت

Malala Yousafzai Slams Taliban For Hijab Decree: طالبان کے حجاب سے متعلق حکم پر ملالہ یوسف زئی کی تنقید

Taliban Order Women to Cover up Head to Toe: گوٹیریس کا طالبان کے حجاب سے متعلق حکم پر اظہارِ تشویش

طالبان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان، رچرڈ بینیٹ نے حال ہی میں تبصرہ کیا کہ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کی معطلی، حجاب کی سخت شکل کا نفاذ، اور سیاسی اور عوامی زندگی میں حصہ لینے کے مواقع نہ ہونے جیسے اقدامات صنفی علیحدگی کے نمونے کے مطابق ہیں اور ان کا مقصد خواتین کو معاشرے میں پوشیدہ بنانا ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان کے اپنے 11 روزہ دورے کے اختتام پر بینیٹ نے کہا، "میں نے ملک بھر میں انسانی حقوق کی بدتر صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عوامی زندگی سے خواتین کو دور رکھنا خاص طور پر تشویشناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.