ETV Bharat / international

Sri Lanka Increased Electricity Prices: سری لنکا میں بجلی کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 9:53 PM IST

سری لنکا میں بجلی کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے 30 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں اب 198 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔Sri Lanka Increased Electricity Prices

Etv Bharat
Etv Bharat

سری لنکا کے پاور سیکٹر ریگولیٹر نے منگل کو بجلی کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ سری لنکا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن ( پی یو سی ایس ایل) کے چیئرمین جنک رتنائیکے نے کہا کہ قیمتوں میں نظرثانی کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔Sri Lanka Increased Electricity Prices

قیمتوں میں اضافے سے 30 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں اب 198 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ 60 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے ماہانہ بجلی کے بل میں 200 روپے کا اضافہ ہو گا۔ سیلون الیکٹرسٹی بورڈ نے اس سے قبل 90 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 276 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی یو سی ایس ایل نے قیمت کے اس حصے کے لیے 125 فیصد اضافے کو منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا کے صدر نے سیاسی جماعتوں کو کل جماعتی حکومت بنانے کی دعوت دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.